حزقی ایل 40
40
بیت المُقدّس کے علاقہ کو بحال کرنا
1ہماری جَلاوطنی کے پچّیسویں سال کے شروع میں یعنی یروشلیمؔ شہر کی تسخیر کے چودھویں سال کے پہلے ماہ کے دسویں دِن یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور وہ مُجھے وہاں لے گیٔے۔ 2خُدا کی رُویتوں میں وہ مُجھے اِسرائیل کے مُلک میں لے گیا اَور ایک بہت اُونچے پہاڑ پر کھڑا کر دیا جِس کے جُنوب کی جانِب چند عمارتیں تھیں جو شہر کی مانند نظر آتی تھیں۔ 3وہ مُجھے وہاں لے گیا اَور مَیں نے ایک آدمی کو دیکھا جِس کی صورت کانسے کی بنی ہُوئی صورت کی مانند تھی۔ وہ اَپنے ہاتھ میں کتانی ڈوری اَور پیمائش کا سَرکنڈا لیٔے پھاٹک پر کھڑا تھا۔ 4اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، اَپنی آنکھوں سے دیکھ اَور اَپنے کانوں سے سُن اَور ہر اُس چیز پر دھیان دے جو مَیں تُجھے بتانے جا رہا ہُوں کیونکہ اِسی لیٔے تُجھے یہاں لایا گیا ہے۔ جو کچھ تُو دیکھتا ہے اُسے بنی اِسرائیل سے بَیان کر۔“
بیرونی صحن کا مشرقی پھاٹک
5مَیں نے ایک دیوار دیکھی جو بیت المُقدّس کے علاقہ کو مُکمّل طور پر گھیرے ہُوئی تھی۔ اُس آدمی کے ہاتھ میں جو پیمائش کا سَرکنڈا تھا اُس کی لمبائی اَیسے چھ ہاتھ کے برابر تھی جو ایک ہاتھ اَور چار اُنگل کے برابر ہوتاہے۔ اُس نے دیوار ناپی۔ وہ ایک سَرکنڈے کے برابر موٹی تھی اَور اُتنی ہی اُونچی تھی۔
6تَب وہ اُس پھاٹک کی طرف گیا جِس کا رُخ مشرق کی طرف تھا۔ اُس نے اُس کی سِیڑھیوں پر چڑھ کر اُس کے آستانہ کو ناپا۔ وہ ایک سَرکنڈا کے برابر چوڑا#40:6 چوڑا دُوسرے نُسخوں میں گہرائی تھا۔ 7اَور پہرےداروں کے کمرے ایک سَرکنڈا لمبے اَور ایک سَرکنڈا چوڑے تھے۔ اَور اُن کمروں کے درمیان اُبھری ہُوئی دیواریں پانچ ہاتھ#40:7 پانچ ہاتھ تقریباً 2.7 میٹر موٹی تھیں اَور بیت المُقدّس کی جانِب کی دہلیز کے نزدیک کے پھاٹک کا آستانہ بھی ایک سَرکنڈا چوڑا تھا۔
8پھر اُس نے پھاٹک کے برامدے کو ناپا۔ 9وہ آٹھ ہاتھ#40:9 آٹھ ہاتھ تقریباً4.2 میٹر چوڑی تھی اَور اُس کے سُتون دو دو ہاتھ#40:9 دو دو ہاتھ تقریباً ایک میٹر موٹے تھے۔ پھاٹک کے برامدے کا رُخ بیت المُقدّس کی جانِب تھا۔
10مشرقی پھاٹک کے اَندر دونوں طرف تین تین کمرے تھے اَور اُن تینوں کی پیمائش یکساں تھی۔ اَور دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواروں کی سطح کی پیمائش بھی یکساں تھی۔ 11پھر اُس نے پھاٹک کے دروازہ کی چوڑائی ناپی جو دس ہاتھ#40:11 دس ہاتھ تقریباً 5میٹر تھی اَور اُس کی لمبائی تیرہ ہاتھ تھی۔ 12ہر کمرہ کے سامنے ایک دیوار تھی جو ایک ہاتھ اُونچی#40:12 تقریباً6.9 میٹر تھی اَور کمروں کا رقبہ چھ ضرب چھ ہاتھ#40:12 چھ ہاتھ تقریباً 3 میٹر تھا۔ 13پھر اُس نے ایک کمرہ کی پچھلی دیوار کی چھت سے مقابل کے کمرہ کی دیوار کی چھت تک پھاٹک کو ناپا اَور وہ فاصلہ ایک منڈیر سے مقابل کی منڈیر تک پچّیس ہاتھ#40:13 پچّیس ہاتھ تقریباً 13میٹر تھا۔ 14اُس نے پھاٹک کے اَندر چاروں طرف سے اُبھری ہُوئی دیواروں کی سطح کی پیمائش کی جو ساٹھ ہاتھ#40:14 ساٹھ ہاتھ تقریباً 32میٹر کے برابر تھی۔ یہ پیمائش صحن کی طرف رُخ کی ہُوئی دہلیز تک تھی۔ 15پھاٹک کے داخلہ سے اُس کی دہلیز کے آخِری سِرے تک کا فاصلہ پچاس ہاتھ تھا۔ 16کمروں اَور پھاٹک کے دروازہ کے اَندر کی اُبھری ہُوئی دیواروں کے اُوپر ہر طرف تنگ جھروکے تھے جِن کے دریچوں کا رُخ اَندر کی طرف تھا۔ اُبھری ہُوئی دیواروں کو کھجور کے درختوں کے نقوش سے آراستہ کیا گیا تھا۔
بیرونی صحن
17پھر وہ مُجھے بیرونی صحن میں لے گیا۔ وہاں مَیں نے کچھ کمرے اَور صحن کے چاروں طرف فرش بنا ہُوا دیکھا۔ اُس فرش پر تیس کمرے تھے۔ 18یہ فرش پھاٹکوں سے لگا ہُوا تھا اَور وہ اُن کی لمبائی کے برابر ہی چوڑا تھا۔ یہ نیچے کا فرش تھا۔ 19پھر اُس نے نیچے کے پھاٹک کے اَندر سے اَندرونی صحن کے باہر تک کا فاصلہ ناپا اَور وہ مشرق اَور شمال دونوں جانِب سے سَو ہاتھ#40:19 سَو ہاتھ تقریباً 53میٹر تھا۔
شمالی پھاٹک
20پھر اُس نے اُس پھاٹک کی لمبائی اَور چوڑائی ناپی جِس کا رُخ شمال کی جانِب تھا اَورجو بیرونی صحن میں کھُلتا تھا۔ 21اُس کی دونوں طرف کے تین تین کمروں، اُس کی اُبھری ہُوئی دیواروں اَور اُس کی دہلیز کا ناپ پہلے پھاٹک کے مُطابق ہی تھا۔ وہ پچاس ہاتھ#40:21 پچاس ہاتھ تقریباً 26میٹر لمبا اَور پچّیس ہاتھ#40:21 پچّیس ہاتھ تقریباً13 میٹر چوڑا تھا۔ 22اُس کے دریچے، اُس کی دہلیز اَور اُس کے کھجور کے درختوں کی سجاوٹ کا ناپ مشرقی پھاٹک کے مُطابق تھا۔ اُس تک چڑھنے کے لیٔے سات سیڑھیاں تھیں اَور اُن کے مقابل اُس کی دہلیز تھی۔ 23اَندرونی صحن میں داخل ہونے کے لیٔے ایک پھاٹک تھا جِس کا رُخ شمالی پھاٹک کی طرف تھا، ٹھیک اِسی طرح جِس طرح مشرق میں تھا۔ اُس نے ایک پھاٹک سے مقابل کے پھاٹک تک کا فاصلہ ناپا جو سَو ہاتھ#40:23 سَو ہاتھ تقریباً52 میٹر تھا۔
جُنوبی پھاٹک
24پھر وہ مُجھے جُنوب کی جانِب لے گیا اَور مَیں نے ایک پھاٹک دیکھا جِس کا رُخ جُنوب کی طرف تھا۔ اُس نے اُس کے سُتونوں اَور دہلیز کو ناپا جو دُوسروں کے مُطابق تھے۔ 25پھاٹک اَور اُس کے برامدے میں اِردگرد وَیسے ہی تنگ دریچے تھے جَیسے اَوروں میں تھے۔ وہ پچاس ہاتھ لمبا اَور پچّیس ہاتھ چوڑا تھا۔ 26اُس تک چڑھنے کے لیٔے سات سیڑھیاں تھیں اَور اُس کی دہلیز اُن کے مقابل تھی۔ اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواروں پر کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔ 27اَندرونی صحن میں ایک اَور پھاٹک تھا جِس کا رُخ جُنوب کی طرف تھا اَور اُس نے اُس پھاٹک سے جُنوب کی جانِب کے بیرونی پھاٹک تک کا فاصلہ ناپا۔ وہ سَو ہاتھ تھا۔
اَندرونی صحن کے پھاٹک
28پھر وہ مُجھے جُنوبی پھاٹک کی راہ سے اَندرونی صحن میں لایا اَور اُس نے جُنوبی پھاٹک کو ناپا۔ اُس کا ناپ دُوسرے پھاٹکوں کے مُطابق ہی تھا۔ 29اُس کے کمرے، اُس کی اُبھری ہُوئی دیواریں اَور اُس کی دہلیز کا ناپ بھی اَوروں جَیسا ہی تھا۔ پھاٹک کے دروازہ میں اَور اُس کی دہلیز کے ہر طرف دریچے تھے۔ وہ پچاس ہاتھ لمبا اَور پچّیس ہاتھ چوڑا تھا۔ 30(اَندرونی صحن کے اطراف کی دہلیزیں پچّیس ہاتھ لمبی اَور پھاٹک کے دروازے پانچ ہاتھ چوڑے تھے۔) 31اُس کی دہلیز کا رُخ بیرونی صحن کی طرف تھا اَور اُس کے سُتونوں پر کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور اُس تک چڑھنے کے لیٔے آٹھ سیڑھیاں تھیں۔
32پھر وہ مُجھے مشرق کی جانِب اَندرونی صحن میں لے آیا اَور اُس نے دروازہ ناپا؛ اُس کا ناپ وَیسا ہی تھا جَیسا دُوسرے دروازوں کا تھا۔ 33اُس کے کمرے، اُس کی اُبھری ہُوئی دیواریں اَور اُس کی دہلیز کا ناپ بھی اَوروں جَیسا ہی تھا۔ پھاٹک کے دروازہ میں اَور اُس کی دہلیز کے ہر طرف دریچے تھے۔ وہ پچاس ہاتھ لمبا اَور پچّیس ہاتھ چوڑا تھا۔ 34اُس کا برامدے کا رُخ بیرونی صحن کی طرف تھا اَور اُس کے دونوں طرف کے سُتونوں پر کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور اُس تک چڑھنے کے لیٔے آٹھ سیڑھیاں تھیں۔
35پھر وہ مُجھے شمالی پھاٹک کے پاس لایا اَور اُسے ناپا۔ اُس کا ناپ دُوسرے پھاٹکوں کے مُطابق ہی تھا۔ 36وَیسا ہی ناپ اُس کے کمروں، اُبھری ہُوئی دیواروں اَور اُس کی دہلیزوں کا تھا۔ اَور اُس کے چاروں طرف دریچے تھے۔ وہ پچاس ہاتھ لمبا اَور پچّیس ہاتھ چوڑا تھا۔ 37اُس کا برامدے کا رُخ بیرونی صحن کی طرف تھا اَور اُس کے دونوں طرف کے سُتونوں پر کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور اُس تک چڑھنے کے لیٔے آٹھ سیڑھیاں تھیں۔
ذبیحہ کی تیّاری کے کمرے
38ہر اَندرونی پھاٹک کی دہلیز کے پاس ایک کمرہ تھا جِس میں دروازہ بھی تھا، جہاں سوختنی نذریں دھوئی جاتی تھیں۔ 39پھاٹک کی کے برامدے میں دونوں طرف دو دو میزیں تھیں جِن پر سوختنی نذریں، گُناہ کی قُربانیاں#40:39 گُناہ کی قُربانیاں لہٰذا پاک کرنے کی قُربانی اَور خطا کی قُربانیاں ذبح کی جاتی تھیں۔ 40پھاٹک کے برامدے کی بیرونی دیوار کے پاس یعنی شمالی پھاٹک کے دروازہ کی سِیڑھیوں کے پاس دو میزیں تھیں اَور سِیڑھیوں کی دُوسری طرف بھی دو میزیں تھیں۔ 41اُس طرح پھاٹک کے ایک طرف چار میزیں تھیں اَور دُوسری طرف بھی چار میزیں تھیں۔ کل آٹھ میزیں تھیں۔ جِن پر ذبیحے ذبح کئے جاتے تھے۔ 42وہاں سوختنی نذروں کے لیٔے تراشے ہُوئے پتّھروں کی چار میزیں تھیں جِن میں سے ہر ایک ڈیڑھ ہاتھ لمبی، ڈیڑھ ہاتھ چوڑی اَور ایک ہاتھ#40:42 ڈیڑھ ہاتھ چوڑی اَور ایک ہاتھ تقریباً 80سینٹی میٹر لمبائی اَور 53چوڑائی سینٹی میٹر اُونچائی اُونچی تھی۔ اُن پر سوختنی نذریں اَور دُوسری قُربانیاں ذبح کرنے کے لیٔے ظروف رکھے جاتے تھے۔ 43اَور دیوار پر چاروں طرف چار اُنگل#40:43 چار اُنگل تقریباً 9سینٹی میٹر لمبے دو طرفہ کانٹے لگے ہُوئے تھے۔ یہ میزیں قُربانی کا گوشت رکھنے کے لیٔے تھیں۔
کاہِنوں کے لئے کمرے
44اَندرونی پھاٹک کے باہر لیکن اَندرونی صحن کے اَندر دو کمرے تھے۔ ایک شمالی پھاٹک کے بازو میں تھا جِس کا رُخ جُنوب کی طرف تھا اَور دُوسرا جُنوبی پھاٹک کے بازو میں تھا جِس کا رُخ شمال کی جانِب تھا۔ 45اُس نے مُجھے بتایا کہ، ”جِس کمرہ کا رُخ جُنوب کی جانِب ہے وہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہے جو بیت المُقدّس کے نگہبان ہیں، 46اَور جِس کمرہ کا رُخ شمال کی جانِب ہے وہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہے جو مذبح کے نگہبان ہیں۔ یہ صدُوقؔ کی اَولاد ہیں۔ لیویوں میں سے صِرف یہی کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور میں آسکتے ہیں اَور اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔“
47پھر اُس نے صحن کو ناپا جو مُربّع نُما تھا۔ سَو ہاتھ لمبا اَور سَو ہاتھ چوڑا۔ اَور مذبح بیت المُقدّس کے سامنے تھا۔
نیا بیت المُقدّس
48پھر وہ مُجھے بیت المُقدّس کی دہلیز میں لایا اَور اُس نے سُتونوں کی دہلیز کو ناپا جو دونوں طرف پانچ پانچ ہاتھ چوڑے تھے۔ دروازہ کی چوڑائی چودہ ہاتھ#40:48 چودہ ہاتھ تقریباً 7.4 میٹر تھی اَور اُس کی دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں تین تین ہاتھ#40:48 تین تین ہاتھ تقریباً 1.6 میٹر چوڑی تھیں۔ 49دہلیز بیس ہاتھ چوڑی ہاتھ#40:49 بیس ہاتھ چوڑی ہاتھ تقریباً 11 میٹر اَور آگے سے پیچھے تک بَارہ ہاتھ#40:49 بَارہ ہاتھ تقریباً 6.4 میٹر کے برابر تھی۔ اُس پر چڑھنے کے لیٔے (دس) سیڑھیاں تھیں اَور دونوں طرف کے دہلیز کے بازو میں سُتون تھے۔
موجودہ انتخاب:
حزقی ایل 40: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.