YouVersion Logo
تلاش

حزقی ایل 41

41
1پھر وہ آدمی مُجھے بیت المُقدّس کے بیرونی پاک مُقدّس میں لایا اَور اُس نے دہلیزوں کو ناپا۔ اُن دونوں طرف کے سُتونوں کی چوڑائی چھ چھ ہاتھ#41‏:1 چھ چھ ہاتھ تقریباً 3.2 میٹر تھی۔ 2دروازہ دس ہاتھ چوڑا تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں پانچ پانچ ہاتھ چوڑی تھیں۔ اُس نے بیرونی پاک مُقدّس کی پیمائش بھی کی۔ وہ چالیس ہاتھ لمبا#41‏:2 چالیس ہاتھ لمبا تقریباً 21 میٹر لمبائی اَور بیس ہاتھ چوڑا#41‏:2 بیس ہاتھ چوڑا تقریباً 11 میٹر چوڑائی تھا۔
3تَب وہ اَندرونی پاک مَقدِس میں گیا اَور دروازہ کے سُتونوں کو ناپا۔ اُن میں سے ہر ایک دو ہاتھ چوڑا#41‏:3 دو ہاتھ چوڑا تقریباً میٹر1.1 تھا۔ دروازہ چھ ہاتھ چوڑا#41‏:3 چھ ہاتھ چوڑا دروازہ چھ ہاتھ چوڑا تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں سات سات ہاتھ چوڑی#41‏:3 سات سات ہاتھ چوڑی تقریباً 3.7 میٹر تھیں۔ 4اَور اُس نے اَندرونی مَقدِس کی لمبائی ناپی جو بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُس کی چوڑائی بیرونی مُقدّس کے سِرے تک بیس ہاتھ تھی۔ اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔“
5پھر اُس نے بیت المُقدّس کی دیوار ناپی۔ وہ چھ ہاتھ موٹی تھی اَور بیت المُقدّس کے اطراف کے پہلو کا ہر کمرہ چار ہاتھ چوڑا تھا۔ 6پہلو کے کمرے ایک کے اُوپر ایک، تین منزلہ تھے اَور ہر مَنزل میں تیس کمرے تھے۔ بیت المُقدّس کی دیوار کے چاروں طرف پہلو کے کمروں کو سہارا دینے کے لیٔے چھجّے بنے ہُوئے تھے۔ تاکہ یہ سہارا دینے والے حِصّے بیت المُقدّس کی دیوار میں بنائے جایٔیں۔ 7بیت المُقدّس کے چاروں طرف پہلو کے کمرے ہر مَنزل پر وسیع تر ہوتے جاتے تھے کیونکہ بیت المُقدّس کی چاروں طرف جو کچھ تعمیر کیا گیا تھا، جَیسے جَیسے اُس کی اُونچائی بڑھی وہ چوڑا ہوتا گیا۔ اِس لیٔے اُوپر کی مَنزل کے کمرے نِچلی مَنزل کی بہ نِسبت زِیادہ وسیع ہوتے گیٔے۔ نِچلی مَنزل سے ایک زینہ درمیانی مَنزل سے ہوتا ہُوا اُوپر کی مَنزل کو جاتا تھا۔
8مَیں نے بیت المُقدّس کی چاروں طرف ایک اُونچا چبوترہ دیکھا جِس پر پہلو کے کمروں کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔ یہ پیمائش کے سَرکنڈے کی لمبائی کا یعنی چھ بڑے ہاتھوں کے برابر تھا۔ 9پہلو کے کمروں کی بیرونی دیوار کی موٹائی پانچ ہاتھ تھی۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں 10اَور کاہِنوں کے کمروں کے درمیان کی کھُلی جگہ جو بیت المُقدّس کے چاروں طرف پھیلی ہُوئی تھی بیس ہاتھ چوڑی تھی۔ 11پہلو کے کمروں کے دروازے اُس کھُلی جگہ کی طرف سے تھے؛ ایک دروازہ شمال کی جانِب اَور دُوسرا جُنوب کی جانِب تھا۔ اُس کھُلی جگہ سے ملحقہ خالی جگہ چاروں طرف سے پانچ ہاتھ چوڑی تھی۔
12جِس عمارت کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کے مغرب کی جانِب تھا وہ ستّر ہاتھ چوڑی#41‏:12 ستّر ہاتھ چوڑی تقریباً 37 میٹر تھی۔ اُس عمارت کی دیوار چاروں طرف سے پانچ ہاتھ موٹی تھی اَور اُس کی لمبائی نوّے ہاتھ#41‏:12 نوّے ہاتھ تقریباً 48 میٹر تھی۔
13پھر اُس نے بیت المُقدّس کی پیمائش کی۔ وہ سَو ہاتھ لمبی تھی۔ اَور بیت المُقدّس کے صحن اَور دیواروں سمیت وہ عمارت بھی سَو ہاتھ لمبی تھی۔ 14بیت المُقدّس کے مشرقی صحن کی چوڑائی اُس کے سامنے کے حِصّے کے ساتھ سَو ہاتھ تھی۔
15پھر اُس نے اُس عمارت کی لمبائی مع اُس کے دونوں طرف کے برامدوں کے ناپی جِس کا رُخ صحن کی طرف ہے اَورجو بیت المُقدّس کے پیچھے ہے۔ یہ سَو ہاتھ نکلی۔
بیرونی پاک مَقدِس، اَندرونی پاک مَقدِس اَور صحن کی طرف رُخ کی ہویٔی دہلیز؛ 16ساتھ ہی ساتھ، آستانے، جھروکے اَور اُن تینوں کے اطراف کے برامدے۔ الغرض ہر شَے جو آستانے سے پرے تھی خُود آستانے کے ساتھ لکڑی سے ڈھانکی گئی تھی۔ فرش، کھڑکیوں تک کی دیوار اَور کھڑکیاں بھی ڈھکی ہُوئی تھیں۔ 17اَندرونی پاک مَقدِس داخلی دروازہ کے باہر کے حِصّہ میں اُوپر کی جانِب جہاں خالی جگہ تھی اَور اَندرونی اَور بیرونی پاک مَقدِس کی چاروں طرف کی تمام دیواروں پر برابر برابر فاصلہ پر 18کروبی اَور کھجور کے درخت اَیسے نقش کئے گیٔے تھے کہ دو کھجور کے درختوں کے درمیان ایک کروبی تھا۔ ہر کروبی کے دو چہرے تھے: 19اِنسان کا چہرہ ایک طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب اَور شیرببر کا چہرہ دُوسری طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب تھا۔ ساری بیت المُقدّس کی چاروں طرف یہ نقش کاری کی گئی تھی۔ 20بیرونی مُقدّس کی دیوار پر بھی فرش سے لے کر دروازہ کی اُوپر کی جگہ تک کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔
21بیرونی مُقدّس کے دروازہ کی چوکھٹ مستطیل تھی اَور پاک ترین مقام کے سامنے بھی اَیسی ہی چوکھٹ تھی۔ 22وہاں لکڑی کا مذبح تھا جِس کی اُونچائی تین ہاتھ اَور لمبائی اَور چوڑائی دو دو ہاتھ تھی۔ اُس کے کونے، اُس کا پیندا اَور اُس کے بازو لکڑی کے تھے۔ اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ میز ہے جو یَاہوِہ کے سامنے رہتی ہے۔“ 23بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ اَور پاک ترین مقام دونوں کے دو دو دروازے تھے۔ 24اَور ہر دروازے کے دو دو پَلّے تھے یعنی ہر دروازہ کے لیٔے دو دو کواڑوں والے پَلّے تھے۔ 25بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ کے دروازہ پر دیواروں کی طرح ہی کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور دہلیز کے سامنے کی طرف لکڑی کا چھجّہ تھا۔ 26دہلیز کی اطراف کی دیواروں میں جھروکے تھے جِن کے دونوں طرف کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں کے لیٔے بھی لکڑی کے چھجّے تھے۔

موجودہ انتخاب:

حزقی ایل 41: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in