YouVersion Logo
تلاش

ہوشِیعؔ 6

6
اِسرائیل تائب نہ ہُوا
1چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔
اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛
اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے
لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔
2دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جَلائیں گے؛
اَور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کریں گے،
تاکہ ہم اُن کی حُضُوری میں جئیں۔
3آؤ ہم یَاہوِہ کو قبُول کریں؛
آؤ ہم اُنہیں قبُول کرنے کی کوشش کریں۔
جِس طرح آفتاب کا طُلوع ہونا یقینی اَمر ہے،
اِسی طرح وہ ظاہر ہوں گے؛
وہ موسمِ سرما کے مینہ کی مانند ہمارے پاس آئیں گے،
گویا موسمِ بہار کی برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔
4اَے اِفرائیمؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟
اَے بنی یہُوداہؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟
کیونکہ تمہاری مَحَبّت صُبح کے کُہر،
اَور علی الصبح کی اوس کی مانند ہے جو غائب ہو جاتی ہے۔
5اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے
ٹکڑے کر ڈالا،
اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛
میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔
6کیونکہ مَیں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں،
اَور سوختنی نذروں سے بڑھ کر خُدا شناسی چاہتا ہُوں۔
7اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔
اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔
8گِلعادؔ بدکاروں کی بستی ہے،
جہاں کے نقش قدم خُون آلُودہ ہیں۔
9جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں،
اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛
وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں
اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔
10مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں
ایک ہولناک شَے دیکھی ہے۔
وہاں اِفرائیمؔ جِسم فروشی کرتا ہے
اَور اِسرائیل ناپاک ہوتاہے۔
11تیرے لیٔے بھی اَے بنی یہُوداہؔ،
فصل کا وقت مُقرّر کیا جا چُکاہے۔
جَب بھی مَیں اَپنے لوگوں کے قدیم ایّام کو بحال کروں گا،

موجودہ انتخاب:

ہوشِیعؔ 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in