ہوشِیعؔ 8
8
اِسرائیل گِردباد کی فصل کاٹے گا
1نرسنگا اَپنے ہونٹوں سے لگا لو! چونکہ لوگوں نے میرا
عہد توڑا اَور میری آئین کے خِلاف بغاوت کی
اِس لیٔے ایک عُقاب یَاہوِہ کے گھر کے اُوپر ٹوٹ پڑا ہے۔
2اِسرائیل مُجھے پُکار کر کہتاہے،
اَے ہمارے خُدا، ہم آپ کو قبُول کرتے ہیں!
3لیکن اِسرائیل نے بھلائی کو ٹھکرا دیا؛
اِس لیٔے ایک دُشمن اُس کا تعاقب کرےگا۔
4وہ میری رضامندی کے بغیر بادشاہوں کو مُقرّر کرتے ہیں؛
اَور میری تصدیق کے بغیر اُمرا کا انِتخاب کرتے ہیں۔
اَپنی چاندی اَور سونے سے
خُود اَپنی تباہی کے لیٔے
وہ اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں۔
5اَے سامریہؔ! اَپنے بچھڑے نُما بُت کو پھینک دے،
میرا قہر اُن کے خِلاف بھڑک اُٹھتا ہے۔
وہ کب تک پاکیزگی سے عاجز رہیں گے؟
6وہ اِسرائیل میں بنائے گیٔے ہیں!
یہ بچھڑا جسے ایک کاریگر نے بنایا؛
خُدا نہیں ہے۔
سامریہؔ کے اُس بچھڑے کے
ٹکڑے ٹکڑے کئے جایٔیں گے۔
7وہ ہَوا بوتے ہیں
اَور گِردباد کی فصل کاٹتے ہیں۔
نہ ڈنٹھل میں بالیں لگتی ہیں؛
نہ اُس میں سے اناج پیدا ہوگا۔
اَور اگر اُس میں سے اناج پیدا بھی ہو جائے،
تو پردیسی اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔
8اِسرائیل نگلا جا چُکاہے؛
اَب وہ قوموں کے درمیان
ایک ناکارہ شَے کی مانند ہے۔
9ایک گورخر کی مانند اکیلے بھٹکتے ہُوئے
وہ اشُور کو چلے گیٔے۔
اِفرائیمؔ اَپنے یاروں کے ہاتھ بِک چُکاہے۔
10خواہ اُنہُوں نے اَپنے آپ کو مُختلف قوموں کے درمیان بیچ دیا،
لیکن مَیں اَب اُنہیں جمع کروں گا۔
وہ ایک زبردست بادشاہ کے ظُلم کا شِکار ہوکر
ناتواں ہوتے جایٔیں گے۔
11حالانکہ اِفرائیمؔ نے گُناہ کی قُربانیوں کے لیٔے قُربان گاہیں تعمیر کیں،
لیکن یہ اَب گُنہگاری کی قُربان گاہیں بَن گئی ہیں۔
12حالانکہ مَیں نے اُن کے لیٔے اَپنی آئین کی کیٔی چیزیں لِکھ دیں،
لیکن اُنہُوں نے اُنہیں پرایا سمجھا۔
13وہ میرے حق میں قُربانیاں گزرانتے ہیں
اَور وہ اُن کا گوشت کھاتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ اُن سے خُوش نہیں ہوتے۔
اَب وہ اُن کی شرارت یاد کریں گے
اَور اُن کے گُناہوں کی سزا دیں گے:
اَور وہ مِصر لَوٹ جایٔیں گے۔
14اِسرائیل اَپنے خالق کو فراموش کر چُکاہے
اَور اُس نے محل تعمیر کئے؛
بنی یہُوداہؔ نے کیٔی شہروں کو مُستحکم کر لیا۔
لیکن مَیں اُن کے شہروں پر آگ نازل کروں گا
جو اُن کے قلعوں کو بھسم کر دے گی۔
موجودہ انتخاب:
ہوشِیعؔ 8: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.