یرمیاہؔ 43
43
1جَب یرمیاہؔ اُن کے خُدا یَاہوِہ کی سَب باتیں لوگوں سے بَیان کر چُکا یعنی ہر وہ بات جسے بَیان کرنے کے لیٔے یَاہوِہ نے یرمیاہؔ کو اُن کے پاس بھیجا تھا۔ 2تَب عزریاہؔ بِن ہوشعیاہؔ اَور یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام مغروُر لوگوں نے یرمیاہؔ سے یُوں کہا، ”تُم جھُوٹ بولتے ہو، یَاہوِہ ہمارے خُدا نے تُمہیں یہ کہنے کو نہیں بھیجا، ’مِصر میں رہنے کے لیٔے مت جاؤ۔‘ 3بَلکہ باروکؔ بِن نیریاہؔ تُمہیں ہمارے خِلاف اُکساتا ہے کہ تُم ہمارے مُخالف ہو جاؤ تاکہ ہمیں کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے اَور وہ ہمیں قتل کریں اَور جَلاوطن کرکے بابیل کو لے جایٔیں۔“
4چنانچہ یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام فَوجی افسروں اَور سَب لوگوں نے یَاہوِہ کا یہ حُکم نہ مانا کہ وہ مُلکِ یہُودیؔہ میں ہی رہیں۔ 5بَلکہ یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام فَوجی افسروں، بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے اُن لوگوں کو بھی لے گیٔے جو تمام قوموں سے جہاں اُن کو پراگندہ کیا گیا تھا واپس لَوٹ کر یہُودیؔہ میں رہنے کے لیٔے آئےتھے۔ 6وہ یرمیاہؔ نبی اَور باروکؔ بِن نیریاہؔ کو بھی اُن تمام مَردوں، عورتوں، بچّوں اَور شہزادیوں کے ساتھ لے گیٔے جنہیں شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کے پاس چھوڑا تھا۔ 7چنانچہ وہ یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف مِصر میں داخل ہُوئے اَور تحفنحِیسؔ تک جا پہُنچے۔
8تَب تحفنحِیسؔ میں یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا، 9”اَپنے ساتھ چند بڑے پتّھر لے اَور یہُودیوں کی آنکھوں کے سامنے اُنہیں اینٹ کے چبُوترے میں جو تحفنحِیسؔ میں فَرعوہؔ کے محل کے مدخل کے پاس ہے مٹّی میں دفنا دے۔ 10تَب اُن لوگوں سے کہنا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا اَور مَیں اُس کا تخت اِن پتّھروں پر رکھوں گا جنہیں مَیں نے یہاں لگوایا ہے اَور وہ اَپنا شاہی قالین اُن کے اُوپر بچھائے گا۔ 11اَور وہ آکر مِصر کو شِکست دے گا اَورجو مرنے والے ہیں اُنہیں موت کے اَورجو اسیر ہونے والے ہوں اُنہیں اسیری کے اَورجو تلوار کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہوں اُنہیں تلوار کے حوالہ کرےگا۔ 12مَیں مِصر کے معبُودوں کے بُت خانوں میں آگ لگا دُوں گا، اَور وہ اُن کے بُت خانوں کو جَلائے گا اَور اُن کے معبُودوں کو اسیر کرےگا اَور جِس طرح چرواہا اَپنا لباس ایک ایک جُوؤں سے صَاف کرتا ہے، اُسی طرح وہ مِصر کو صَاف کرکے سلامت چلا جائے گا۔ 13اَور وہ مِصر میں بیت شمسؔ کے آفتاب#43:13 آفتاب شہرِ آفتاب کے بُت خانے کے سُتونوں کو توڑ ڈالے گا اَور مِصر کے معبُودوں کے بُت خانوں کو جَلا ڈالے گا۔‘ “
موجودہ انتخاب:
یرمیاہؔ 43: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
![None](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapistaging.com%2F58%2Fhttps%3A%2F%2Fweb-assets.youversion.com%2Fapp-icons%2Fur.png&w=128&q=75)
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.