ایُّوب 26
26
ایُّوب
1تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
2”تُم نے ایک بےبس اِنسان کی کیسی مدد کی!
اَور ایک ناتواں بازو کو کیسے سنبھالا!
3ایک نادان کو کیسی صلاح دی!
تُم نے کیسی عظیم دانائی کا مظاہرہ کیا!
4تُم نے یہ باتیں کہاں سے سیکھی ہیں؟
اَور کس کی رُوح تُم میں ہوکر بولی ہے؟
5”مُردوں کی رُوحیں سخت عذاب میں ہیں،
وہ جو پانی کے نیچے ہیں اَور وہ سَب جو اُس میں رہتے ہیں لرزاں ہیں۔
6پاتال خُدا کے سامنے بے حجاب ہے؛
جہنّم بے پردہ ہو چُکی ہے۔
7خُدا شمال کو خلا میں پھیلا دیتے ہیں؛
اَور زمین کو بغیر سہارے کے لٹکاتے ہیں۔
8وہ پانی کو اَپنے بادلوں میں سمیٹ لیتے ہیں،
پھر بھی بادل اُن کے بوجھ سے پھٹتے نہیں۔
9وہ ماہِ کامل کا چہرہ،
اَپنے بادل پھیلا کر ڈھانک لیتے ہیں۔
10اُنہُوں نے پانی کی سطح پر اُفق کا دائرہ بنا دیا ہے
تاکہ رَوشنی اَور تاریکی کے درمیان حَد قائِم ہو جائے۔
11آسمان کے سُتون
اُن کی تادیب سے لرزنے لگتے ہیں،
12اَپنی قُدرت سے اُنہُوں نے سمُندر کو موجزن کیا؛
اَور اَپنی حِکمت سے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔
13اُن کی پھُونک#26:13 پھُونک رُوح سے آسمان صَاف ہو گئے؛
اُن کے ہاتھ نے بڑے سانپ#26:13 بڑے سانپ ڈریگن کو چھیدا ہے۔
14لیکن یہ تو اُن کے عجائب کی ایک جھلک ہے؛
اُن کی آواز کس قدر دھیمی سُنایٔی دیتی ہے!
پھر بھلا اُن کی جبّاری کی گرج سُننے کی کس کو سمجھ ہوگی؟“
موجودہ انتخاب:
ایُّوب 26: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.