YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 27

27
ایُّوب کا آخِری بَیان
1اَور ایُّوب نے اَپنی تمثیل جاری رکھی:
2”زندہ خُدا کی قَسم جنہوں نے مُجھ سے اِنصاف نہیں کیا،
اُن قادرمُطلق کی قَسم جنہوں نے میری جان کو تلخ کیا،
3جَب تک میرے جِسم میں جان ہے،
اَور خُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے،
4میرے ہونٹوں پر دغا کی بات نہ آئے گی،
اَور میری زبان سے فریب کی بات نہ نکلے گی۔
5مَیں کبھی تسلیم نہ کروں گا کہ تُم راستی پر ہو؛
میں مَرتے دَم تک اَپنی دیانتداری پر قائِم رہُوں گا۔
6میں اَپنی راستبازی برقرار رکھوں گا اَور اُسے ہرگز نہ چھوڑوں گا؛
جَب تک میں زندہ ہُوں میرا ضمیر مُجھے ملامت نہ کرےگا۔
7”میرے دُشمن بدکاروں کی مانند ہُوں،
اَور میرے مُخالف ناراستوں کی طرح!
8جَب خُدا کا مُنکر#27‏:8 خُدا کا مُنکر یہاں تک کہ جَب خُدا بے دین کو ختم کر دیتاہے۔ مرتا ہے اَور خُدا اُس کی رُوح قبض کر لیتا ہے،
تو اُس کی کویٔی اُمّید باقی نہیں رہتی۔
9جَب اُس پر مُصیبت آتی ہے،
تو کیا خُدا اُس کی فریاد سُنتے ہیں؟
10کیا وہ قادرمُطلق سے خُوش ہوگا؟
کیا وہ ہر گھڑی خُدا سے دعا کرےگا؟
11”میں تُمہیں خُدا کی قُدرت کی تعلیم دُوں گا؛
قادرمُطلق کے طریقے تُم سے نہ چھُپاؤں گا۔
12تُم سَب نے خُود دیکھ لیا ہے۔
پھر یہ فُضول باتیں کیوں کرتے ہو؟
13”خُدا کی طرف سے بدکار اِنسان کا اَیسا ہی حَشر ہوتاہے،
قادرمُطلق ظالموں کو اَیسی ہی مِیراث دیتے ہیں:
14اُس کے بچّے کتنے ہی زِیادہ ہُوں، وہ تلوار کا لقمہ بنیں گے؛
اُس کی اَولاد بھُوکی مَرے گی۔
15جو باقی بچیں گے اُنہیں وَبا دفن کر دے گی،
اَور اُن کی بیوائیں اُن کے لیٔے ماتم نہ کریں گی۔
16خواہ وہ مٹّی کی طرح چاندی کا ڈھیر لگا لے
اَور گارے کی طرح کپڑوں کا ذخیرہ کر لے،
17وہ جو بھی جمع کرےگا اُسے راستباز پہنے گا،
اَور بے قُصُور اُس کی چاندی بانٹ لیں گے۔
18جو گھر وہ بناتا ہے وہ مکڑی کے گھر کی مانند ہے،
گویا ایک چوکیدار کی جھوپڑی۔
19دولتمندی کے بِستر پر اُس کی نیند ختم ہونے والی ہے؛
جَب اُس کی آنکھ کھُلے گی تو سَب کچھ جاچُکا ہوگا۔
20اُسے دہشتیں سیلاب کی طرح آ پکڑتی ہیں؛
رات کو طُوفان اُسے جھپٹ لیتا ہے۔
21مشرقی ہَوا اُسے اُڑا لے جاتی ہے اَور وہ جاتا رہتاہے؛
وہ اُسے اَپنی جگہ سے اُکھاڑ پھینکتی ہے۔
22وہ ہَوا#27‏:22 ہَوا خُدا اُسے نہایت ہی بے رحمی سے اُکھاڑ پھیکتی ہے
جَیسے ہی وہ اُس کی زد سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے
23لوگ تالیاں بجا کر اُس کا مذاق اُڑاتے ہیں
اَور اُسے اُس کی جگہ سے دُور کھدیڑ دیتی ہے۔

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 27: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in