YouVersion Logo
تلاش

میکاہؔ 6

6
اِسرائیل کے خِلاف خُدا کی شکایت
1یَاہوِہ کا فرمان سُن:
”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛
اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔
2”اَے پہاڑو اَور اَے زمین کی غَیر فانی بُنیادو،
یَاہوِہ کا اِلزام سُنو۔
کیونکہ اَپنے لوگوں کے خِلاف یَاہوِہ کا ایک مُقدّمہ ہے؛
وہ اِسرائیل پر فردِ جُرم لگاتاہے۔
3”اَے میرے لوگو، مَیں نے تُم سے کیا کیا؟
اَور تمہارے اُوپر کیسے بوجھ لادا؟ جَواب دو۔
4میں تُمہیں مُلک مِصر سے نکال کر باہر لایا،
اَور فدیہ دے کر غُلامی کے مُلک سے چھُڑایا۔
مَیں نے مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو،
تمہاری رہنمائی کے لیٔے بھیجا۔
5میرے لوگو، یاد کرو،
کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا،
اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔
شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو،
تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“
6میں کیا لے کر یَاہوِہ کے حُضُور میں آؤں،
اَور خدائے تعالیٰ کو کیسے سَجدہ کروں؟
کیا سوختنی نذروں،
اَور ایک سالہ بچھڑوں کے ساتھ اُس کے حُضُور میں آؤں؟
7کیا یَاہوِہ ہزار مینڈھوں،
اَور تیل کی دس ہزار نہروں سے خُوش ہونگے؟
کیا میں اَپنی سرکشی کے عوض اَپنے پہلوٹھے کو دُوں،
اَپنی جَوانی کے پھل کو اَپنی جان کے گُناہوں کے بدلے میں دے دُوں؟
8اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے،
اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟
یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے،
اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔
اِسرائیل کی خطا اَور سزا
9سُنو، یَاہوِہ شہر کو پُکارتے ہیں۔
آپ کے نام سے ڈرنا حِکمت ہے۔
”عصا اَور اُس کے مُقرّر کرنے والے کی سُنو۔
10اَے بدکار گھرانے، کیا میں اَب بھی تیرا ناجائز منافع،
اَور کم پیمانے کو جو نفرت کا باعث ہیں، بھُول جاؤں؟
11کیا میں اَیسے آدمی کو چھوڑ دُوں جو دغا کے ترازو رکھتا ہے،
اَور غلط باٹوں کا تھیلہ رکھتا ہے؟
12تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛
تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔
اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔
13اِس لیٔے مَیں نے تُجھے غارت کرنا،
اَور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھے برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔
14تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہوگا؛
تیرا پیٹ نہ بھرے گا۔
جمع کرےگا لیکن بچا نہ پایٔےگا،
کیونکہ جو کچھ تُو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کر دُوں گا۔
15تُو بوئے گا پر فصل نہ پایٔےگا؛
زَیتُون کا تیل نکالے گا لیکن اِستعمال نہ کرےگا،
انگور روندےگا پر مَے نہ پیئے گا۔
16تُو عُمریؔ کے قوانین،
اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے،
اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔
اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا،
اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛
وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“

موجودہ انتخاب:

میکاہؔ 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in