YouVersion Logo
تلاش

میکاہؔ 5

5
بیت لحمؔ میں سے ایک وعدہ کیا ہُوا حاکم
1اَے لشکروں کے شہر، لشکروں کو جمع کرو،
کیونکہ ہمارے خِلاف ایک محاصرہ ہونے والا ہے۔
وہ اِسرائیل کے حاکم کے گال پر،
سلاخ سے ماریں گے۔
2لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ،
تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے
میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا
جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا،
وہ ایّام اَزل سے ہے،
اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔
3اِس لیٔے اِسرائیل کو اُس وقت تک چھوڑ دیا جائے گا،
جَب تک کہ زچّہ کے یہاں وِلادت نہ ہو جائے،
اَور اُس کے باقی بھایٔی واپس آکر،
اِسرائیل سے مِل نہ جایٔیں۔
4وہ کھڑا ہوگا،
اَور یَاہوِہ کی قُدرت،
اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے،
اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔
وہ محفوظ رہیں گے،
تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔
5اَور وہ ہماری سلامتی ہوگا۔
جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا،
اَور ہمارے محلوں میں قدم رکھےگا،
تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے،
بَلکہ آٹھ آدمیوں کے سردار بھی کھڑے کریں گے۔
6وہ اشُور کی سرزمین پر تلوار سے،
اَور نِمرودؔ کے مُلک پر ننگی تلوار سے حُکمرانی کریں گے۔
جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا،
اَور ہماری سرحدوں میں داخل ہوگا،
تو وہ ہمیں اشُور سے رِہائی بخشےگا۔
7یعقوب کا بقیّہ،
بہت سِی قوموں کے لیٔے اَیسا ہوگا،
جَیسے یَاہوِہ کی طرف سے اوس،
اَور گھاس کے اُوپر بارش،
جو نہ آدمی کا اِنتظار کرتی ہے،
اَور نہ کسی اِنسان کے لیٔے ٹھہرتی ہے۔
8یعقوب کا بقیّہ قوموں میں،
اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان،
اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں،
یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں،
جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے،
اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔
9تیرا ہاتھ فتح مندی کے ساتھ تیرے دُشمن پر اُٹھے گا،
اَور تیرے سَب دُشمن برباد ہو جایٔیں گے۔
10”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”مَیں تیرے گھوڑوں کو جو تیرے درمیان ہیں، کاٹ ڈالوں گا،
اَور تیرے رتھوں کو برباد کر دُوں گا۔
11مَیں تیرے مُلک کے شہروں کو برباد کر دُوں گا،
اَور تیرے سَب قلعوں کو ڈھا دُونگا۔
12مَیں تیری جادُوگری ختم کر دُوں گا،
اَور تیرے فالگیر پھر کبھی فال نہ نکالیں گے۔
13مَیں تیری کھودی ہُوئی مورتوں نِیست کر دُوں گا،
اَور تیرے درمیان سے تیرے مُقدّس پتّھروں کو برباد کر دُوں گا؛
تُو پھر کبھی اَپنے ہاتھوں کی کاریگری کو،
سَجدہ نہ کرےگا۔
14مَیں تیرے اشیراہؔ کے سُتونوں کو تیرے درمیان سے اُکھاڑ دُوں گا،
اَور تیرے شہروں کو غارت کر دُوں گا۔
15میں اُن قوموں پر جنہوں نے میری فرمانبرداری نہیں کی،
اَپنا قہر نازل کرکے اِنتقام لُوں گا۔“

موجودہ انتخاب:

میکاہؔ 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in