زبُور 108
108
زبُور 108
ایک نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
1اَے خُدا، میرا دِل ثابت قدم ہے؛
میں گاؤں گا اَور اَپنی ساری جان سے نغمہ سرائی کروں گا۔
2اَے بربط اَور سِتار، بیدار ہو!
میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔
3اَے یَاہوِہ، مَیں قوموں میں آپ کی سِتائش کروں گا؛
اَور مُختلف مُلکوں میں آپ کی حَمد کروں گا۔
4کیونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمانوں سے بھی بُلند ہے؛
اَور آپ کی صداقت فَضا تک پہُنچتی ہے۔
5اَے خُدا، آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں،
اَور آپ کا جلال ساری زمین پر چھا جائے۔
6اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں،
تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔
7خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے:
”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا،
اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔
8گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛
اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے،
یہُوداہؔ میرا عصا ہے۔
9مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے،
اِدُوم پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛
اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“
10مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟
اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟
11اَے خُدا، کیا آپ وہ نہیں جِس نے ہمیں ردّ کر دیا ہے
اَورجو اَب ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتے؟
12دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں،
کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔
13ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے،
اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 108: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.