YouVersion Logo
تلاش

زبُور 43

43
زبُور 43
1اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں،
اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف
میری وکالت کریں؛
اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے
مُجھے چھڑائیں۔
2آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں،
آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟
میں دُشمن کے ظُلم کے باعث،
کیوں ماتم کرتا پھروں؟
3اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں،
وُہی میری رہبری کریں؛
وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ#43‏:3 مُقدّس پہاڑ کوہِ صِیّونؔ پر،
اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔
4تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا،
اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔
اَے خُدا، میرے خُدا!
میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔
5اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟
اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ،
کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی
اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 43: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in