YouVersion Logo
تلاش

زبُور 47

47
زبُور 47
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔
1اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛
خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔
2یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے،
جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!
3اُنہُوں نے قوموں کو ہمارے قدموں میں کر دیا،
اَور مُختلف اُمّتوں کو ہمارے قدموں کے نیچے ڈال دیا۔
4اُنہُوں نے ہمارے لیٔے ہماری مِیراث چُن لی،
جو اُس کے عزیز یعقوب کے لیٔے فخر کا باعث ہے۔
5خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ،
اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔
6خُدا کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو؛
ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو۔
7کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛
اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔
8خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛
خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔
9قوموں کے سردار
اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں،
کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛
وہ نہایت ہی بُلند ہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 47: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in