YouVersion Logo
تلاش

زبُور 46

46
زبُور 46
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف۔ علاموت‏#46‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کے سُرپر مَبنی ایک نغمہ۔
1خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
2اِس لیٔے ہمیں کویٔی خوف نہیں خواہ زمین اُلٹ جائے
اَور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں جا گریں۔
3خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے
اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔
4ایک دریا ہے جِس کی نہریں خُدا کے شہر کو،
یعنی اُس پاک مقام کو جہاں خُداتعالیٰ کا مَسکن ہے شاداب کرتی ہیں۔
5خُدا اُس شہر#46‏:5 شہر وہ شہر جہاں لوگ خُدا کی عبادت کرتے ہیں، یا یروشلیمؔ۔ میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛
صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔
6قومیں اضطراب میں مُبتلا ہیں اَور سلطنتوں میں انقلاب آ گیا؛
وہ اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں اَور زمین پگھل جاتی ہے۔
7قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛
یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔
8آؤ اَور یَاہوِہ کے کاموں پر نظر ڈالو،
کہ اُنہُوں نے زمین پر کیسی کیسی ویرانیاں برپا کی ہیں۔
9وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛
وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں،
اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔
10خُدا نے فرمایا، ”خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛
میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا،
میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔“
11قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛
یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 46: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in