YouVersion Logo
تلاش

زبُور 76

76
زبُور 76
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔
1خُدا یہُوداہؔ میں مشہُور ہے؛
اُن کا نام اِسرائیل میں عظیم ہے۔
2اُن کا خیمہ شالمؔ#76‏:2 شالمؔ یروشلیمؔ کا قدیمی نام، یعنی یروشلیمؔ کی مُختصر صورت ہے، دیکھئے: پیدا 14‏:18‏ میں،
اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔
3وہاں اُنہُوں نے چمکدار تیروں کو،
اَور ڈھالوں، تلواروں اَور اسلحہ جنگ کو توڑ ڈالا۔
4آپ جلال سے مُنوّر ہیں،
اَور اُن پہاڑوں سے بھی زِیادہ دلکش ہے
جو شِکار کئے جانے والے جانوروں سے بھرے پڑے ہیں۔
5سُورما فَوجی لُٹ گیٔے،
اَور اَپنی آخِری نیند سو رہے ہیں؛
سُورماؤں میں سے کسی
کا ہاتھ بھی کام نہیں کرتا۔
6اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے،
گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔
7صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے،
اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟
8آپ نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا،
اَور زمین ڈر کر چُپ ہو گئی۔
9جَب آپ اَے خُدا، اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھیں،
تاکہ مُلک کے تمام مظلوم بچا لئے جائیں،
10بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے،
اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔
11یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛
اَور اِردگرد کے سَب لوگ
اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔
12خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛
اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 76: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in