YouVersion Logo
تلاش

زبُور 75

75
زبُور 75
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”التشخیتھ“ کے سُرپر مَبنی آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔
1اَے خُدا، ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں،
لوگ آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ کا نام نزدیک ہے؛
2آپ کا فرمان ہے: ”میں وقتِ مُعیّن پر؛
راستی سے اِنصاف کرتا ہُوں۔
3جَب زمین اَور اُس کے سَب لوگ تھرتھرانے لگتے ہیں،
تَب میں ہی اُس کے سُتونوں کو مضبُوطی سے قائِم رکھتا ہُوں۔
4مغروُروں سے کہتا ہُوں، ’اَب اَور شیخی نہ بگھارو،‘
اَور بدکار لوگوں سے کہتا ہُوں، ’اَپنے سینگ#75‏:4 اَپنے سینگ قُوّت اُونچے نہ کرو۔
5اَپنے سینگ خُداتعالیٰ کے خِلاف نہ اُٹھاؤ؛
اَور گردن کشی#75‏:5 گردن کشی ضِد یا فخر سے بات نہ کرو۔‘ “
6اِنسان کو نہ تو کویٔی مشرق سے اَور نہ مغرب سے
اَور نہ ہی بیابان سے سرفراز کر سَکتا ہے۔
7بَلکہ خُدا ہی اِنصاف کرتا ہے؛
وہ کسی کو پست کرتا ہے اَور کسی کو سرفراز۔
8یَاہوِہ کے ہاتھ میں پیالہ ہے
جو مَسالہ مِلا ہُوا جھاگ والے انگوری شِیرہ سے بھرا ہُواہے؛
وہ اُسے اُنڈیلتا ہے اَور دُنیا کے تمام بدکار لوگ
اُسے اُس کی تلچھٹ تک پی جاتے ہیں۔
9میں ہمیشہ یہ اعلان کرتا رہُوں گا؛
میں یعقوب کے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
10مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا،
لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 75: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in