YouVersion Logo
تلاش

زبُور 74

74
زبُور 74
آسفؔ کا مشکیل۔‏#74‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
1اَے خُدا، آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں ترک کر دیا؟
آپ کی چراگاہ کی بھیڑوں پر آپ کا قہر کیوں بھڑک رہاہے؟
2یاد کریں اَپنی اُمّت کو، جنہیں آپ نے قدیم ہی سے خریدا ہُوا تھا،
اَور اَپنی مِیراث کے لوگوں کو جِس کا آپ نے فدیہ دیا تھا۔
اَور اُس صِیّونؔ کے پہاڑ کو جِس پر آپ نے سکونت کی تھی یاد کریں۔
3اَپنے قدم اُن دائمی کھنڈروں کی طرف موڑیں،
یعنی اُن تمام خرابیوں کی طرف جو دُشمن نے پاک مَقدِس میں کی ہیں۔
4جِس مقام پر آپ ہم سے مِلے وہاں آپ کے مُخالف گرجتے رہے ہیں؛
اُنہُوں نے نِشان کے طور پر اَپنے جھنڈے کھڑے کئے ہیں۔
5وہ اُن آدمیوں کی مانند ہیں
جو گھنے جنگل میں درختوں پر کُلہاڑے چلاتے ہیں۔
6اُنہُوں نے تمام نقش کاری کو
اَپنی کُلہاڑیوں اَور ہتھوڑوں سے توڑ ڈالا۔
7اُنہُوں نے آپ کے مَقدِس کو آگ سے جَلا کر مِسمار کر دیا؛
اَور آپ کے نام کی قِیام گاہ کو ناپاک کر ڈالا۔
8اُنہُوں نے اَپنے دِل میں کہا: ”ہم اُنہیں نابود کر دیں گے!“
اَور مُلک کے ہر اُس مقام کو نذرِ آتِش کر دیا جہاں خُدا کی عبادت کی جاتی تھی۔
9ہمیں کویٔی معجزانہ نِشان نہیں دیا جاتا؛
اَور نہ کویٔی نبی باقی رہا،
اَور ہم میں سے کویٔی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔
10اَے خُدا، دُشمن کب تک میرا مضحکہ اُڑائے گا؟
کیا مُخالف ہمیشہ آپ کے نام پر کُفر بَکتا رہے گا؟
11آپ اَپنا ہاتھ اَپنا سیدھا ہاتھ کیوں روکے ہُوئے ہیں؟
اُسے اَپنی بغل سے نکالیں اَور اُنہیں تباہ کریں!
12لیکن اَے خُدا، آپ عہدِ قدیم سے میرے بادشاہ ہیں؛
آپ زمین پر نَجات کا کام کرتے ہیں۔
13وہ آپ ہی تھے جِس نے اَپنی قُدرت سے سمُندر کے دو حِصّے کر دئیے؛
آپ نے پانی میں اَژدہوں کے سَر کُچل دئیے۔
14آپ ہی نے لِویاتان#74‏:14 لِویاتان مگرمچھ یا اَژدہے کے سَر کو پاش پاش کر دیا،
اَور اُسے بیابان کی مخلُوقات کو خُوراک کے طور پر دے دیا۔
15یہ آپ ہی تھے جِس نے چشمے اَور نالے کھول دئیے؛
اَور سدا بہنے والی دریاؤں کو خشک کر دیا۔
16دِن آپ کا ہے اَور رات بھی آپ کی ہے؛
آپ ہی نے سُورج اَور چاند کو قائِم کیا۔
17زمین کی تمام حُدوُد آپ ہی نے ٹھہرائیں؛
آپ ہی نے گرمی اَور سردی کے موسم بنائے۔
18اَے یَاہوِہ، یاد رکھیں کہ کس طرح دُشمن نے آپ کا مضحکہ اُڑایا،
اَور کس طرح ایک جاہل قوم نے آپ کے نام کی بےحُرمتی کی۔
19اَپنی فاختہ کی جان جنگلی درندوں کے حوالہ نہ کریں؛
اَور اَپنے دکھیاروں کی جان کو ہمیشہ کے لیٔے فراموش نہ کریں۔
20اَپنے عہد کا لحاظ رکھیں،
کیونکہ مُلک کے تاریک مقامات ظُلم و تشدّد کے اڈّے بَن چُکے ہیں۔
21مظلوم کو شرمندہ ہوکر لوٹنے نہ دیں؛
مسکین اَور مُحتاج آپ کے نام کی سِتائش کریں۔
22اَے خُدا، اُٹھیں اَور اَپنا مُقدّمہ آپ ہی لڑیں؛
یاد کریں کہ احمق دِن بھر کس طرح آپ کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔
23اَپنے مُخالفوں کا شوروغل،
اَور اَپنے دُشمنوں کا غُلغُلہ جو ہمیشہ بُلند ہوتا رہتاہے نہ بھُولیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 74: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in