YouVersion Logo
تلاش

زبُور 79

79
زبُور 79
آسفؔ کا زبُور۔
1اَے خُدا، قومیں خُدا کی مِیراث میں داخل ہو گئی ہیں؛
اُنہُوں نے خُدا کے مُقدّس ہیکل کو ناپاک کیا ہے،
اُنہُوں نے یروشلیمؔ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔
2اُنہُوں نے خُدا کے خادِموں کی لاشوں کو
ہَوا کے پرندوں کے واسطے۔
اَور خُدا کے مُقدّسین کے گوشت کو زمین کے درندوں کی خُوراک بنا دیا ہے۔
3اُنہُوں نے یروشلیمؔ کے چاروں طرف
اُن کا خُون پانی کی طرح بہایا ہے،
اَور اُنہیں دفن کرنے والا کویٔی نہیں ہے۔
4ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا،
اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔
5اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا خُدا ہمیشہ تک خفا رہیں گے؟
خُدا کی غیرت کب تک آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟
6اَپنا قہر اُن قوموں پر اُنڈیل دیں
جو آپ کو نہیں جانتیں،
اَور اُن مملکتوں پر
جو خُدا کا نام نہیں لیتیں؛
7کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو کھا لیا
اَور اُن کے وطن کو تباہ کر دیا ہے۔
8ہمارے آباؤاَجداد کے گُناہوں کو ہمارے خِلاف شُمار نہ کریں؛
خُدا کی رحمت ہم تک جلد پہُنچے،
کیونکہ ہم بہت ہی پست ہو چُکے ہیں۔
9اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر،
ہماری مدد کریں؛
اَپنے نام کی خاطِر
ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔
10قومیں یہ کیوں کہیں کہ
”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“
ہماری آنکھوں کے سامنے، قوموں پر واضح کر دیں
کہ خُدا ہی اَپنے خادِموں کے بہائے ہُوئے خُون کا اِنتقام لیتے ہیں۔
11قَیدیوں کا کراہنا خُدا کے حُضُور تک پہُنچے؛
اَپنے بازو کی قُوّت سے اُنہیں بچا لیں جِن کے قتل کا حُکم صادر ہو چُکاہے۔
12اَے خُداوؔند، ہمارے ہمسایوں نے جو لعنتیں آپ پر برسائی ہیں
خُدا اُنہیں سات گُنا بڑھا کر اُن ہی کے دامن میں ڈال دیں۔
13تَب ہم جو خُدا کے لوگ اَور خُدا کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں،
ہمیشہ خُدا کی سِتائش کریں گے؛
اَور پُشت در پُشت
خُدا کی مدح سرائی کرتے رہیں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 79: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in