زبُور 81
81
زبُور 81
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ گِتّیت#81:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کے سُرپر مَبنی آسفؔ کی تصنیف۔
1خُدا کے حُضُور جو ہماری قُوّت ہیں بُلند آواز سے گاؤ؛
یعقوب کے خُدا کے حُضُور میں نعرے مارو!
2ساز چھیڑو اَور دف بجاؤ،
خُوش آہنگ سِتار اَور بربط بجاؤ۔
3نئے چاند کے موقع پر،
اَور ہماری عید کے دِن جَب پُورا چاند ہو قَرنا بجاؤ؛
4کیونکہ یہ اِسرائیل کے لیٔے اَحکام،
اَور یعقوب کے خُدا کا حُکم ہے۔
5جَب خُدا مُلک مِصر کے خِلاف نکلیں،
خُدا نے اُسے یُوسیفؔ کے لیٔے قانُون ٹھہرایا۔
اَور جہاں ہم نے اَیسی آواز سُنی جِس سے ہم آشنا نہ تھے۔
6خُداوؔند فرماتے ہیں: ”مَیں نے اُن کے کندھوں پر سے بوجھ اُتار دیا؛
اَور اُن کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے بَری کر دئیے گیٔے۔
7تُم نے اَپنی مُصیبت میں پُکارا اَور مَیں نے تُمہیں چھُڑا لیا،
اَور مَیں نے گرجتے بادل میں سے تُمہیں جَواب دیا؛
مَیں نے تُمہیں مریبہؔ#81:7 مریبہؔ عِبرانی میں یہاں سَیلاہ غَیر یقینی معنی کا لفظ ہے۔ کے چشمہ پر آزمایا۔
8اَے میری اُمّت! سُنو، میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں۔
اَے اِسرائیل! کاش کہ خُدا میری سُنتے!
9خُدا کے درمیان کویٔی غَیر معبُود نہ ہو؛
خُدا کے سِوا کسی غَیر معبُود کو سَجدہ نہ کرو۔
10میں، یَاہوِہ، تمہارا خُدا ہُوں،
جو تُمہیں مُلک مِصر سے نکال لائے۔
تُم اَپنا مُنہ خُوب کھولو اَور مَیں اُسے بھروں گا۔
11”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛
اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔
12اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اُن کی اِحسَان فراموشی کے حوالہ کر دیا
تاکہ وہ اَپنی ہی راہوں پر چلیں۔
13”کاش کہ میری اُمّت میری سُنتی،
اَور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا،
14تو میں فوراً اُن کے دُشمنوں کو مغلُوب کر دیتا
اَور اُن کے مُخالفوں پر اَپنا ہاتھ چلاتا!
15یَاہوِہ سے عداوت رکھنے والے اُن کے آگے عاجز آ جاتے،
اَور اُن کی سزا اَبد تک قائِم رہتی۔
16لیکن تُمہیں بہترین گیہُوں کھِلایا جاتا؛
اَور مَیں تُمہیں چٹّان میں کے شہد سے سیر کرتا۔“
موجودہ انتخاب:
زبُور 81: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.