زبُور 87
87
زبُور 87
بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔
1یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛
2یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو
یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
3اَے خُدا کے شہر!#87:3 خُدا کے شہر! یروشلیمؔ خُدا کا شہر کہلاتا ہے۔
آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں:
4”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام
اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا،
فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔
اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “
5بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا،
”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے،
اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“
6یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے:
”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“
7جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے،
”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“
موجودہ انتخاب:
زبُور 87: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.