زبُور 88
88
زبُور 88
ایک نغمہ۔ بنی قورحؔ کی تصنیف زبُور۔ موسیقاروں کے ہدایت کار کے واسطے۔ ماحلتھ لعنّوتؔ#88:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کی طرز پر مَبنی، ہیمانؔ اِزراحی کا مشکیل۔#88:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
1اَے یَاہوِہ، میرے نَجات بخشنے والے خُدا!
میں رات دِن آپ کے سامنے روتے ہُوئے فریاد کرتا ہُوں۔
2میری دعا آپ کے حُضُور پہُنچے؛
میری فریاد پر کان لگائیں۔
3میری جان دُکھوں سے بھری ہے
اَور میری زندگی پاتال کے نزدیک پہُنچ چُکی ہے۔
4میرا شُمار اُن لوگوں میں ہوتاہے جو قبر میں اُتر جاتے ہیں؛
اَور مَیں ایک ناتواں شخص کی مانند ہُوں۔
5جِس طرح مقتول قبر میں پڑے رہتے ہیں،
اُسی طرح میں مُردوں کے درمیان ڈال دیا گیا ہُوں،
جنہیں آپ پھر کبھی یاد نہیں کرتے،
اَورجو آپ کی حِفاظت سے محروم کر دئیے گیٔے ہیں۔
6آپ نے مُجھے پاتال کی،
نہایت ہی تاریک گہرائیوں میں ڈال دیا ہے۔
7آپ کا غضب مُجھ پر بھاری ہے؛
آپ نے اَپنی سَب موجوں سے میرا ناک میں دَم کر رکھا ہے۔
8آپ نے مُجھ سے میرے گہرے دوست چھین لیٔے
اَور مُجھے اُن کے لیٔے گھِنونا بنا دیا ہے۔
میں قَید میں ہُوں اَور نکل نہیں سَکتا؛
9رنج سے میری آنکھیں دھُندلا گئیں۔
اَے یَاہوِہ، میں ہر روز آپ کو پُکارتا ہُوں؛
اَور اَپنے ہاتھ آپ کے سامنے دعا کے لئے اُٹھاتا ہُوں۔
10کیا آپ مُردوں کو اَپنے حیرت اَنگیز کاموں کو دِکھانے ہیں؟
کیا جو مَر چُکے ہیں وہ اُٹھ کر آپ کی سِتائش کرتے ہیں؟
11کیا قبر میں آپ کی شفقت و مَحَبّت،
اَور فنا کے عالَم میں آپ کی وفاداری کا ذِکر ہوتاہے؟
12کیا آپ کے حیرت اَنگیز کام تاریکی میں،
اَور آپ کے راستی کے کارنامے بھُولے بسرے مُلک میں جانے جایٔیں گے؟
13لیکن اَے یَاہوِہ، میں مدد کے لئے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
صُبح کو میری دعا آپ کے حُضُور میں پہُنچتی ہے۔
14اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے کیوں ردّ کرکے
اَپنا چہرہ مُجھ سے چھُپا لیتے ہیں؟
15اَپنے لڑکپن ہی سے میں مُصیبت زدہ اَور قریبُ المرگ ہُوں؛
آپ کی دہشت کے باعث میں مایوس ہو چُکا ہُوں۔
16آپ کا قہر مُجھ پر آ پڑا ہے؛
اَور آپ کی دہشت نے مُجھے تباہ کر دیا ہے۔
17دِن بھر وہ سیلاب کی طرح میرے چاروں طرف ہیں؛
اُنہُوں نے پُوری طرح مُجھے گھیرلیا ہے۔
18آپ نے میرے عزیز و اقارب کو مُجھ سے چھین لیا ہے؛
اَب تاریکی ہی میری قریبی دوست ہے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 88: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.