زبُور 98
98
زبُور 98
ایک زبُور۔
1یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ،
کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛
اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے
فتح#98:1 فتح یہاں نَجات کا معنی فتح ہے۔ حاصل کی ہے۔
2یَاہوِہ نے قوموں پر اَپنی نَجات ظاہر کی ہے
اَور اَپنی راستی کا جلوہ دِکھایا ہے۔
3خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّت
اَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛
دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارے
خُدا کی نَجات دیکھی ہے۔
4یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو،
سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛
5بربط پر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ سرائی کرو،
ہاں، سِتار اَور سریلی آواز کے ساتھ۔
6نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ،
یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔
7سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں،
اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔
8دریا تالیاں بجائیں،
اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛
9وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں،
کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔
اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛
اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 98: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.