ہمت اور جُرت سے جینانمونہ
"آپ کبھی بھی اکیلے نہیں۔"
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ زندگی اُتاراور چڑھاؤ کی ایک سیریز ہے، لطف اندوز ی کے اور وعدہ کے اوقات چیلنج اور شک کے موسموں کے ساتھ مخلوط ہیں زندگی صرف مسلسل اوپر چڑھائی پر چڑھنے کا نام نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک ایسا سفر ہے جو پہاڑیوں اور وادیوں پر مشتمل ہے۔ ایمانداروں اور غیر ایمانداروں ہر ایک کے لیے ، زندگی یکساں اتار چڑھاؤ
سے گزرتی ہے۔
لیکن مسیحی ہوتے ، ہمارےپاس خدا کی طرف سے ایک ناقابل یقین وعدہ ہے کہ ہمیں زندگی میں اکیلے ہی وادیوں کا سامنا نہیں کرنا ہے۔ یہاں ہماری حوصلہ افزائی کےالفاظ ہیں:
تُو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔ مت ڈر اورنہ اُن سے خوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تجھ سے دست بردار نہیں ہوگا اور نہ تجھ کو چھوڑے گا۔ استثنا 31: 6
سچ یہ ہے کہ ہمیں چیلنج کے موسم اور کامیابی کے موسم دونوں میں خدا کی موجودگی کی ضرورت ہے۔خدا کےہمارے ساتھ ہونے کی جانکاری پر ، ہم زندگی میں ہر چیلنج کا نااُمیدی کی جانب جھکاؤ کے بجائے کامیابی کے لئے ایک راہ کے پتھر کے طور پر سامنا کرسکتے ہیں۔
کوئی پہاڑ بہت اُونچا نہیں ہے اور نہ ہی وادی بہت نیچی ہے جہاں خدا ہم سے مل نہیں سکتا۔ ہماری حالت معنی نہیں رکھتی ، خدا وفادار ہے، اور وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ کبھی بھی اکیلے نہیں۔ چاہے آپ اپنے مسیحی ایمان میں ایک دن کے ہوں یا تیس سال کے ، اس سے سچ ثابت ہوتا ہے کہ زندگی ہمیں چیلنج کر سکتی ہے۔ اس منصوبہ میں جانیں کہ کیسے خُدا کی مدد کو مؤثر طریقے سے پائیں۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ کی ایک کتاب "اس دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لیاگیا ہے۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)