ہمت اور جُرت سے جینانمونہ
"خدا آپ کے پاس آچکا ہے!"
ابدی زندگی کا وعدہ خُدا کے ہمارے پاس آجانے کانتیجہ ہے بجائے کہ بنی نوع انسان باہر تلاش کرے اور خُدا کوکچھ فاصلے پر دیکھے۔
شروع ہی سے خُدا ہم سب سے غیر مشروط اور ابدی محبت کرتا ہے۔اُسکا اصلی ارادہ ہم سب کے ساتھ مضبوط اور متحرک رشتہ رکھنے کا تھا۔تاہم جب آدم اور حوا نے باغِ عدن میں خُدا کی نافرمانی کی، تو اُنکے گناہ نے ہمارے اور خُدا کے درمیان جدائی کی دیوار کردی۔ ہم ابدی طور پر خُدا سے الگ کر دیئے گئے۔
بجائے کہ ہم اُس سے الگ چھوڑ دیئے جاتے ،خُدا نے اپنی نہ ختم ہونے والی محبت اور رحم کے ذریعےہمارے واسطے بحالی کے لیے ایک کامل منصوبہ ترتیب دیا۔ اس کی منصوبہ بندی کا مقصد انسانیت کے ساتھ اپنے تعلقات کے سب سے زیادہ متضاد پہلوؤں کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے جیسے آدم اور حوا کے گناہ سے پہلے تھے۔
دو ہزار سے زائد سال پہلے ،خُدا نے اپنے بیٹے کو گناہ کے باعث اِس دیوار کو گرانے اور سب کے لیے نجات میسر کرنے کے لیے دُنیا میں بھیجا۔
"کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محّبت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخشدِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے- کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لِئےنہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نجات پائے۔ "یوحنا 3: 16۔ 17
اپنی موت اور جی اُٹھنےکے ذریعے، یسوع نے ہماری جانب سے گناہ کی سزا کے لئے مکمل ادائیگی کی، اور ہمارے اور خدا کے درمیان جدائی کی دیوار کو ہٹا دیا۔ یہ معافی ان سب کے لئے دستیاب ہے جو صرف اپنے نجات دہندہ کے طور پر اُسے قبول کرتے ہیں۔
لیکن یہ صرف آغاز تھا۔ اس سے پہلے کہ یسوع زمینی وقت کی تکمیل کے بعد آسمان پر اپنے باپ سے جا ملے ، اس نے اپنے شاگردوں کو خدا کے بنی نوع اِنسان کی اُس میں مکمل بحالی کےوسیع منصوبہ کاایک اور اہم عنصر بیان کیا:
میرے باپ کے گھر میں بُہت سے مکان ہے اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کیونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لئِے جگہ تیار کرُوں۔اور اگر مَیں جاکر تُمہارے لئِے جگہ تیاّر کرُوں تو پِھر آکر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُونگا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو۔یوحنا 14: 2۔3
نہ صرف خدا نے یسوع کو گناہ کی دیوار گرانے کے لئے بھیجا تھا، بلکہ مستقبل میں ایک دن یسوع اُسکے ساتھ ہمیشہ رہنے والے تمام ایمانداروں کو ""گھر"" میں لے جانے کے لیے واپس آئے گا ۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ کبھی بھی اکیلے نہیں۔ چاہے آپ اپنے مسیحی ایمان میں ایک دن کے ہوں یا تیس سال کے ، اس سے سچ ثابت ہوتا ہے کہ زندگی ہمیں چیلنج کر سکتی ہے۔ اس منصوبہ میں جانیں کہ کیسے خُدا کی مدد کو مؤثر طریقے سے پائیں۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ کی ایک کتاب "اس دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لیاگیا ہے۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)