روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
خداکی محبت کے وسیلہ سے ماضی کے زخموں کی مرحم پٹی
اور مسیح کی اُس محبت کوجان سکو جو جاننے سے باہر ہے تاکہ تم خدا کی ساری معموری تک معمور ہو جاؤ۔ ‘‘ افسیوں ۳: ۱۹’’
شادی کے شروع کے اوائل میں مجھےاور میرے خاوند کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے میرے ماضی کے زخموں سے شفا کی ضرورت تھی ۔میرے باپ نے مجھے جنسی ، جذباتی اور زبان سے بہت زیادہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ لیکن میں نےبدلہ لینے کے بجائے اس کو معاف کر دیا اگرچہ اس عمل کے دوران مجھے بے انتہا آنسووٗں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑالیکن خدانے میری مدد کی ۔ اور میری اس گواہی کے وسیلہ سے بہت سے لوگوں نے شفا کا تجربہ کیا۔
خدا آپ کے ماضی کے زخموں سےا ٓپ کو شفا دے کر نہ صرف آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے بلکہ اس کےوسیلہ سے وہ دوسروں کو بھی شفا دینا چاہتا ہے۔
آخر کار خدا نے میری یہاں تک مدد کی کہ میں نے اپنے شوہر ڈیو کے ساتھ مل کر اپنے والدین کے لئے سینٹ لوئیس میں ایک گھر خریدا، جو ایک مشکل کام تھا۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میرے باپ نے اپنے سارے برے رویے کے لئے مجھ سے معافی مانگی اور مسیح کو اپنی زندگی میں قبول کر لیا۔
میں نےاپنی زندگی میں جذباتی شفا حاصل کر لی کیونکہ خدا نے مجھے معافی کی قوت کےوسیلہ سے شفا بخشی، اور میری بحالی کو میرے باپ کی شفا کے لئے استعمال کیا۔
ہم سب کے زخم مختلف ہو سکتے ہیں۔ تنہائی، مایوسی، خوف اور تحفظ کا احساس نہ ہونابھی ہمیں گہرے زخم دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔ میں اپنے زخموں سے اس وقت شفا پائی جب میں نےخدا کی محبت کو اپنی زندگی میں جگہ دی اور اس کو موقع دیاکہ وہ میرے زخموں کو بھر دے۔
اپنے زخموں سے شفا کے لئے ضرور ی ہے کہ آپ محبت کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں، آپ کو خدا کی محبت کا تجربہ کرنے کی ضرورت ہے۔
جب آپ کا ماضی آپ کو ستائے تو خدا کی محبت کو یاد رکھیں ۔بائبل بیان کرتی ہے کہ ہم اسی وقت مکمل ہوتے ہیں جب ہم مسیح کی محبت کا تجربہ کرتے ہیں جو اتنی عظیم ہے کہ ہم اس کو پورے طور پر سمجھ نہیں سکتے۔ جب آپ اس کی محبت کو پا لیں گے، شفا آپ کے دل میں شروع ہو جائے گی اور آپ اس کی زندگی کی بھر پوری سےمعمورہو جائیں گے۔
یہ دُعا کریں:
خداوند میں جانتا/جانتی ہوں کہ تیری مدد سے میں اپنے ماضی اور ساری درد سے شفا پا سکتا/سکتی ہوں۔میری مدد کر کہ میں مسیح کی محبت کا تجربہ کر سکوں اور اپنی زندگی اور قوت کی معموری سے مجھے مکمل کر دے۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu