روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
مسلسل دُعا مانگو
تمہیں اسلئے نہیں ملتا کہ مانگتے نہیں۔ یعقوب ۴: ۲ٲٲ
تقریباً بیس سال پہلے اس آیت کے آخر ی حصہ نے میری زندگی بدل دی: تمہیں ملتانہیں کیونکہ تم خدا سے مانگتے نہیں۔ اس چھوٹی سی آیت کے وسیلہ سےمیں نےجان لیا کہ مسلسل دعا زندگی تبدیل کرنے کی قدرت رکھتی ہے۔
اس وقت میں اپنی زندگی کے بہت سے معاملات کے باعث ذہنی دباوٗ کا شکار تھی۔ میں ا س کوشش میں تھی کہ میری خدمت ترقی کرے اور مجھے اپنے شوہر سے بہت سے توقعات وابستہ تھیں ۔
اس چھوٹی سی آیت کے وسیلے سے میری پوری زندگی بدل گئی اور میَں نے مسلسل دُعا کرنا شروع کر دی ۔ اس وقت میَں اپنی زندگی کی مشکلات سے بہت زیادہ پریشان تھی ۔ اس وقت میں اپنی منسٹری کو بڑھانا چاہتی تھی ۔ اپنے خاوند اور بچوں کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی تھی ۔ دوسرو ں کی بھی مدد کرنا چاہتی اصل میں میَں چاہتی تھی کہ میرے پاس سب کچھ ہو ۔ اورجیسا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوا!
جب میَں ہر طرح سے کوشش کر کے تھک گئی تو پھر مجھے اندازہ ہوا کہ میَں اکیلی کچھ نہیں کرسکتی ۔ مجھے اپنے مسائل خداکے آگے رکھنے چاہیں ۔ دوسرے لفظوں میں مجھے دُعا کی سخت ضرورت تھی!
جب ہم خدا کی محبت او ر اُس کے منصوبے کو سمجھ لیتے ہیں تو پھروہ (خدا) ہمارے لئے تمام بند دروازوں کو کھول دیتاہے ۔مگر ہم ان تمام باتوں کو اس وقت ہی سمجھ سکتے ہیں جب ہم اُس کی آواز کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اُس کے ساتھ ایک گہرا رشتہ قائم کر لیتے ہیں ۔
متی کی انجیل 7:7میں یسوع فرماتاہے مانگو تو تمکو دیاجائیگا ۔ ڈھونڈو توپاؤ گے ۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائیگا۔
کئی مرتبہ ایسا ہوتاہے کہ جب ہم اُمیدچھوڑ دیتے ہیں توپھر دُعا کرنا شروع کرتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ہمیں اسکا فوری جواب ملے لیکن جب ایسانہیں ہوتا توہم ہار مان لیتے ہیں ۔آج میں آپ کو بتاناچاہتی ہوں کہ ہمیں چند روز نہیں بلکہ مسلسل دُعا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنی مشکلات اورمصیبتوں سے پریشان ہونے کی بجائے بہتر ہے کہ انہیں خداوند کو سونپ دیں ۔
اس کا وعدہ یاد رکھیں کہ وہ ہمیں کبھی کمزور نہیں ہونے دے گا۔پس پورے دل سے اُسے تلاش کریں اور اس سے مانگیں ۔
یہ دُعا کریں۔
خداوند میں ایمان رکھتا /رکھتی ہوں کہ تو میرے ماضی کے زخموں کو بھر سکتا ہے اور میری شفا کے وسیلہ سے دوسروں کو بھی شفا دے سکتا ہے۔میری مدد کرے تا کہ میں مسیح کی محبت کو جانوں اور تیری زندگی اور قوت سے معمور ہو جاوٗں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu