YouVersion Logo
تلاش

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

7 دن 28 میں سے

 یسوع ہمارے لئے مثال ہے

’’….خدا محبت ہے‘‘ (پہلا یوحنا ۴ : ۸)

محبت   ایک احساس کا نام ہے جسے دیکھا جا سکتا  ہے۔ہم محبت کو روح کے پھل  ، اپنے رویہ،اور برتاوٗ  کے ذریعے پیش کر سکتے ہیں۔محبت کے بہت سے روپ ہیں یا یوں کہنا چاہیےکہ ہم محبت  کو مختلف طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں ۔مثال کے طور پر اگر ہیرے کی انگوٹھی کو روشنی کی طرف گھمائیں  تو  اس سے  مختلف رنگوں کی روشنی  منعکس ہو گی ۔ اسی طرح میرا مانناہے  کہ محبت مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے  بس  ہمارا دیکھنے کا نظریہ الگ الگ ہے ۔

۱ کرنتھیوں ۱۳: ۴۔۷میں ہم محبت کے بہت سے پہلوں کو دیکھ سکتے ہیں

  •  محبت صابر ہے۔محبت میں لمبے عرصہ تک صبر کرنے کی قابلیت ہوتی ہے ۔
  •  محبت   حسد نہیں کرتی۔ یہ کسی بھی ایسی  چیز کا تقاضا نہیں کرتی  جو ا س کے پاس نہیں ہے۔
  •  محبت شیخی نہیں مارتی  اور پھولتی نہیں۔محبت   کسی کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرتی۔
  •  محبت متکبر اور گستاخ نہیں ہوتی۔
  •  محبت اپنی مرضی  نہیں چاہتی ۔
  •  محبت سب کچھ سہہ لیتی ہے۔
  •  محبت کو زوال  نہیں ۔

یہ دوسروں سے محبت کرنے کے چند  راستے ہیں …اور خدا  بھی ہم سے اسی طرح محبت کرتا ہے۔پہلا یوحنا ۴: ۸میں مرقوم ہے کہ ’’ خدا محبت ہے ‘‘ ۔خدا ہم سے محبت کرتاہے اوراس نے ہمیں نجات دی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اس کی محبت کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔

خد اکی مانند بننے کےلئے ہمیں یسوع کی زندگی پر غور کرنا چاہئے جو خدا کی ذات کا کامل عکس ہے جس میں 1کرنتھیوں ۱۳باب میں  مذکور محبت کی تمام خوبیاں موجود ہیں ۔اس نے  مخالفت کے باوجود ہر حال میں محبت کا اظہار کیا ۔

کلسیوں ۳: ۱۲۔۱۴   کے مطابق  ’’خدا کے برگزیدوں کی طرح  …لباس پہنو …اور اِن سب کے اوپر محبت  جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔‘‘ ہمیں چاہئے کہ ہم بھی یسوع کی طرح محبت کا لباس پہن لیں اور اسی کے نمونہ کو اپنائیں اور خداوند  عزت اور جلال دیتے رہیں ۔

یہ دُعا کریں۔

اے خدا ،تو نے مجھ سے پہلے محبت کر کے مجھے محبت کرنا  سکھایا  ہے ۔ میری مدد کر کہ میں یسوع کے نمونہ پر چلوں اور محبت کے ہر روپ کو اپنی زندگی میں اپناوٗں۔ آمین


دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu