YouVersion Logo
تلاش

یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ

Jesus: Our Banner of Victory

1 دن 7 میں سے

گناہ پر فتح

جب آدم اور حوا نے نیکی اور بدی کی پہچان کے درخت کا پھل کھا کر خدا کی نافرمانی کی، تب گناہ انسان کی فطرت کا حصہ بن گیا۔ تب سے، جو انسان پیدا ہوتا ہے وہ گناہ کی وجہ سے خدا سے جدا ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا کامل ہے، خدا گناہ کے قریب نہیں رہتا۔ پرانے عہد نامہ میں بنی اسرائیل کو بار بار بے عیب برہ قربان کرنا ہوتا تھا تاکہ وہ ان کے گناہوں کا کفارہ ہو سکے۔ یہ قربانی کامل ہونی چاہئے کیونکہ یہ گناہوں کے بدلے ادا کی جاتی تھی – یہی ایک طریقہ تھا جس کے ذریعہ انسان خدا کے نظر میں پاک بن سکتا تھا۔

یسوع کو اکثر "خدا کا برہ" کہا جاتا ہے، کیونکہ جب وہ صلیب پر قربان ہوا تو اس نے انسانیت کے گناہوں کا کفارہ دیا۔ صلیب پر ہونے والے معجزات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے آدم اور حوا کے گناہ کی وجہ سے آنے والی لعنت کو بھی ختم کر دیا: جس طرح ایک گناہ کے سبب سے تمام انسانیت خدا سے جدا ہو گئی، اسی طرح ایک کامل شخص کی قربانی کے سبب سے تمام انسانیت کے گناہوں کا کفارہ ہوا اور یہ عمل خدا سے دوبار ملاپ کی وجہ بنا۔ جب خدا ہم پر نظر کرتا ہے تو اسے ہمارے گناہ نظر نہیں آتے – بلکہ اس کو اپنے بیٹے کی راستبازی نظر آتی ہے۔

جیسے جیسے ہم عید قیامت المسیح کے ہفتہ میں داخل ہوتے ہیں، کچھ وقت نکالیں اس بیش قیمت تحفہ پر دھیان دینے کئے لئے، جو یسوع نے ہمارے گناہوں کے کفارے کے لئے اپنی جان دے کر ہمیں عطا کیا۔ پولس رسول رومیوں کے خط 6 : 23 میں بیان کرتا ہے، "کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے۔۔۔" اپنی ناراستی کی حالت میں ہماری موت یقینی تھی، اس کی منزل خدا سے ہمیشہ کی جدائی تھی۔ مگر پولس رسول آگے بڑھتے ہوئے اسی آیت میں کفارہ کی حتمی سچائی کو بیان کرتا ہے: "۔۔۔مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔" یسوع کی وجہ سے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا ہو گئی ہے اور ہمیں اپنی باقی کی زندگی خدا کی حضوری! میں گزارنی ہے۔

اسی طرح جب یسوع نے ہمیں اپنی راستبازی میں پناہ دی ہے، تو ہماری زندگیوں پر جو گناہ کا غلبہ تھا اس سے بھی ہمیں آزاد کیا ہے۔ اپنی پرانی گناہ آلودہ فطرت کو اپنے اوپر غلبہ پانے اور آپ کو غلام بنانے نہ دیں۔ یسوع نے گناہ پر فتح پالی ہے اور اس نے اس فتح میں آپ کو مفت میں شریک کیا ہے! آپ کو آزاد رہنے کے لئے رہائی عطا کی گئی ہے، تو اس میں آگے بڑھیں!

Download today's image here.

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Jesus: Our Banner of Victory

جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ عید قیامت المسیح کے اس ہفتہ میں آئیں اس کی فتح کے نظریہ کو دیکھیں، جو لڑائی اس نے ہمارے لئے لڑی اس پر دھیان دیں اور اس کی تعریف کریں کیونکہ وہ ہماری فتح کی پہچان ہے۔

More

ہم اس پلان کو فراہم کرنے کیلیے Church of the Highlands کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی https://www.churchofthehighlands.com ملاحظہ فرمائیں۔