YouVersion Logo
تلاش

بائبل زندہ ہےنمونہ

كلمة الله حية

1 دن 7 میں سے

بائبل زندہ ہے

۔

بائبل ہمارے لئے خدا کا کلام ہے۔ یہ تحریر خدا نے انسانوں کے ذریعہ قلم بند کروائی، یہ خدا کے کردار اور منصوبوں کا بیان کرتی ہے جو انسانوں کی نجات اور بحالی کے لئے ہیں۔ خدا کا کلام ہونے کی وجہ سے اس کا ہر حصہ ہماری نصیحت، الزام اور تبدیلی کے لئے ہے۔

اس وقت کے بارے میں سوچیں جب آپ کو لگا تھا کہ آپ کا ذہن بدل گیا ہے یا آپ نے اپنی زندگی میں کچھ تبدلیاں رونما ہوتے ہوئے دیکھیں۔ اگر آپ کلام کو باقاعدگی سے پڑھتے یا سنتے ہیں تو آپ کو اس کی طاقت کا اندزہ ہو گا کہ وہ آپ کو متاثر کرتا ہے، حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ آپ کو للکارتا ہے۔

بائبل ایک تاریخی سبق سے بڑھ کر ہے۔ اگرچہ یہ خدا کے کاموں کو دوبارہ بیان کرتی ہے، یہ ہمیں دیکھاتی ہے کہ خدا کیا کرے گا۔ یہ اس کہانی کو ظاہر کرتی ہے جو تاریخ سے پردہ اٹھاتی ہے؛ ایک کہانی جو خدا خود بتا رہا ہے۔

خدا کے کلام نے انسانوں کے دلوں پر ابتدا سے ہی اثر کیا ہے، جس کی وجہ سے شہر، قومیں اور براعظیم تبدیل ہوئے۔

اس ہفتے آئیں ہم جشن منائیں کہ بائبل کیسے ہماری دنیا کو زندہ اور متحرک کرتی ہے، جب ہم خدا کی عطا کی ہوئی تحریر کو دیکھتے ہیں جس میں وہ مسیحیوں کو تاریخ کے بارے میں بتاتا ہے، بائبل ایسی تحریر ہے جو تاریکی کو تباہ کرتی ہے، امید لاتی ہے، زندگیوں کو بحال کرتی ہے اور دنیا کو تبدیل کرتی ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

كلمة الله حية

ابتدا سے خدا کا کلام دلوں اور ذہنوں کی بحالی کے لئے متحرک ہے اور خدا نے یہ کام ابھی مکمل نہیں کیا۔ اس خاص 7 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، آئیں کلام کی زندگی کو تبدیل کر دینے والی طاقت کا جشن منائیں، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کیسے خدا بائبل کو استعمال کرتا ہے تاریخ پر اثر ڈالنے اور پوری دنیا میں زندگیاں بدلنے کے لئے۔

More

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔