بائبل زندہ ہےنمونہ
بائبل کو روکا نہیں جا سکتا
۔چودھویں صدی میں بائبل زیادہ زبانوں میں موجود نہیں تھی۔ صرف بہت تعلیم یافتہ یا امیر لوگ اس کو عبرانی، یونانی یا لاطینی زبان میں پڑھ سکتے تھے۔
مگر ایک عالم William Tyndale تھا اس نے اپنے دل پر بوجھ محسوس کیا کہ ہر ایک کا حق ہے کہ اس کی رسائی کلام تک ہو۔ اس نے اس کا ترجمہ اپنی زبان انگریزی میں کرنا شروع کیا۔
انگریز حکام اس سوچ کے مخالف تھے، Tyndale اپنے ملک سے بھاگا اور انگلینڈ میں نیاء عہد نامہ لایا۔ 9 سال تک Tyndale نے قید کاٹی جب وہ بائبل کے پہلے انگریزی ترجمہ پر کام کر رہا تھا۔ مگر کچھ عرصہ بعد اسے پکڑا کیا گیا، اس پر بدعتی تعلیم دینے کا الزام لگا اور اسے جلا دیا گیا
مگر جب خدا کسی کام کا حصہ ہوتا ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
Tyndale کی قربانی نے ایک تحریک کو بھڑکا دیا جس کا مطالبہ تبدیلی تھا۔ تقریباً 100 سال بعد یہ تبدیلی نظر آئی جسے ہم King James Bible کہتے ہیں، اس ترجمہ کی پہلی اشاعت Tyndale کے کام کا نتیجہ تھی۔
وقت کے گزرنے کے ساتھ انگلینڈ میں بائبل کی وجہ سے تبدیلی آئی۔ بحالی اور ترقی ہونے لگی، missionary تحریک شروع ہوئی، بائبل کے ترجمہ کے لئے تنظیمیں بنی، کلام نے قوم کو نئی روح عطا کی، یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ بحالی شروع تب ہوئی جب ایک انسان نے ایمان رکھا کہ ہر ایک کو خدا کے کلام تک رسائی ہونی چائی اور اس نے اس پر کام شروع کیا۔
Tyndale کی ہمت آپ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟
اس وقت نظر ڈالیں کہ Tyndale کس قسم کے معاملات سے گزرا ہو گا، خدا سے درخواست کریں کہ وہ ظاہر کرے کہ آپ کو اپنے ارد گرد کے لوگوں تک کلام پہنچانے کے لئے کیا کرنا ہے۔ ایسے بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کسی کو آیات بھیجیں یا بائبل ترجمہ کی کسی تنظیم کو عطیہ دیں۔
یہ کرتے ہوئے سوچیں کہ آپ کی زندگی کس قدر مختلف ہوتی اگر آپ کی رسائی خدا کے کلام تک نہ ہوتی، اس کے بعد کوشش کریں کہ آپ ایک ایسے انسان بنیں جو کسی اور کی زندگی تبدیل کر سکے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ابتدا سے خدا کا کلام دلوں اور ذہنوں کی بحالی کے لئے متحرک ہے اور خدا نے یہ کام ابھی مکمل نہیں کیا۔ اس خاص 7 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، آئیں کلام کی زندگی کو تبدیل کر دینے والی طاقت کا جشن منائیں، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کیسے خدا بائبل کو استعمال کرتا ہے تاریخ پر اثر ڈالنے اور پوری دنیا میں زندگیاں بدلنے کے لئے۔
More