خداوند میرا مدد گا رنمونہ

خداوند میرا مدد گا ر

1 دن 5 میں سے

پہلا دن: روحانی مددگار – جو کبھی ناکام نہیں ہوتا

دنیا میں رہتے ہوئے،
ہم سب کو ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے
جو نہ صرف ہماری کمزوریوں میں ہمارے ساتھ ہو
بلکہ ہمیں سنبھالے، سنوارے اور سچائی کی راہ دکھائے۔

جب خُدا نے انسان کو پیدا کیا،
تو اُس نے کہا:

"آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں؛
میں اُس کے لیے ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کی مانند ہو۔"

(پیدائش 2:18)

چنانچہ حوّا، آدم کے لیے پہلا مددگار بنی۔
لیکن افسوس، وہی مددگار اُس کو گناہ کی طرف لے گئی،
اور یوں گناہ اور موت دنیا میں آ گئے۔

مگر خُدا کی محبت کبھی ناکام نہیں ہوتی۔
اُس نے نجات کا ایک عظیم منصوبہ بنایا—
اُس نے خود انسانی جسم اختیار کیا،
اور انسان کو نئے سرے سے پیدا ہونے کا راستہ دکھایا۔

یسوع نے فرمایا:

"جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو،
وہ خدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سکتا۔"

(یوحنا 3:3)

نئے سرے سے پیدا ہونا نجات کے لیے ضروری ہے۔
اور جب ہم نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں،
تو خُدا ہمیں پھر سے اکیلا نہیں چھوڑتا!

جیسے آدم کے لیے کہا گیا کہ
"اس کا اکیلا رہنا اچھا نہیں"
اسی طرح، خُدا نے ہمیں روحانی طور پر بھی
اکیلا چھوڑنا مناسب نہ سمجھا۔

پہلا مددگار کمزور ثابت ہوا…
لیکن اب، خُدا خود مددگار بن کر
ہماری زندگیوں میں آ چکا ہے!

یسوع نے فرمایا:

"میرا جانا تمہارے لیے فائدہ مند ہے،
کیونکہ اگر مَیں نہ جاؤں تو مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا،
لیکن اگر مَیں جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔"

(یوحنا 16:7)

اب روح القدس—
خُدا کی حضوری خود—
ہمیشہ کے لیے ہمارے ساتھ ہے۔

وہ نہ صرف ہمیں سچائی سکھاتا ہے،
بلکہ ہمیں گناہ، آزمائشوں،
اور دنیا کے دھوکے سے بچاتا ہے۔

"جب وہ یعنی روحِ حق آئے گا
تو تمہیں تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔"

(یوحنا 16:13)

روح القدس ہمارا وہ مددگار ہے
جو کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

وہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے،
جب ہم کمزور ہوں،
جب ہم الجھن میں ہوں،
جب ہم تھک جائیں…
وہ ہمیں سنبھالتا ہے۔

اب ہمارا مددگار وہ ہے
جو قادر مطلق ہے،
جو وفادار ہے،
جو ہمیں کبھی نہیں چھوڑتا۔

آپ اکیلے نہیں ہیں…
کیونکہ خُدا خود
آپ کے ساتھ ہے۔

– صبا ہارون

اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوں A Miracle Every Day۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خداوند میرا مدد گا ر

خدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اس پلان میں ہم خدا کی مدد اور اس کی حضوری کو اپنی زندگی میں محسوس کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں گے، تاکہ ہمارے ایمان کو تقویت ملے اور ہم اپنی مشکلات میں پُرامیدی اور بھروسہ پیدا کر سکیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle