نئی سوچ کے7 رہنما اصولنمونہ

نئی سوچ کے7 رہنما اصول

3 دن 7 میں سے

اُس کے فضل میں ٹھہرو، ۔

مجھے یا د ہے! —میں شروع سے ہی کچھ زیادہ ہی "پڑھاکو" قسم کی تھی۔ جب میرے انگریزی کے فائنل امتحان میں "اے مائنس" آیا تو مجھے لگا جیسے میر ی دنیا ہی ختم ہو گئی ہو۔ ہا ہا
جب میں اُس وقت کو یاد کرتی ہوں، تو صرف ہنستی ہو ں کیونکہ میں نے اپنے آپ کو کئی سالوں تک غیر ضروری دباؤ میں رکھا۔اور اکژ جب میںکم نمبر لے کر گھر آتی تھی ، تو میرے والدین صرف مجھے یہی کہتے تھے ، کہ کو ئی با ت نہیں اگلی بار بہتر ہوگا۔نہ کوئی سزا دینی ، نہ جیب خرچ میں کم کرنا ، کچھ بھی نہ کہنا پھر بھی، میں خود کو شدید دباؤ میں ڈالتی تھی ۔۔فکر کرنا ، نیند کی کمی ہو نا ، اور اس کے علاوہ ناکامی کا خوف،یہاں تک کہ یہ خوف کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرے گاکیا آپ جانتے ہیں کہ وہ رویہ جو آپ نے اسکول کے دوران اپنایا یا اُس وقت کے تجربات، آج بھی آپ کی خدا کے بارے میں سوچ کو متاثر کر سکتے ہیں۔شا ہد آپ ابھی بھی یہی سو چ رہے ہو ں کہ خدا آپ سے محبت نہیں کرتا اور آپ کو معاف نہیں کر ے گا۔۔۔۔ اور آپ کی ناکامیوں کے لیے آپ کو سزا دی جائے گی، آپ کو پتہ ہے کہ ایسا کیو ں ہے ؟ شاید بچپن میں آپ نے ایسا تجربہ کیا ہو جس نے آپ کا اپنا

تصور بنا لیا ہو ۔اگر ایساہے توآپ کا خدا کے بارے میں تصور غلط ہے۔

شاید، میری طرح، آپ غیر ضروری طور پر اپنی سزا کے بارے میں فکر کرتے ہیں اور یہ نظر انداز کر دیتے ہیں کہ جیسے میرے والدین محبت سے میرا انتظار کرتے تھے، خدا بھی آپ کا محبت سے انتظار کر رہا ہے۔

یہ غلط فہمی فاصلہ پیدا کرتی ہے، لیکن خدا وہ خدا ہے جو قربت چاہتا ہے۔
ایک بات یاد رکھیں: خدا عادل ہے، اس لیے ہمیں قدرتی نتائج بھگتنا پڑتے ہیں، لیکن اپنی رحمت میں خدا ہمیں معاف کرتا ہے اور ہم سے محبت کرتا ہے۔
"دوسرے دن یوحنا نے یسوع کو اپنی طرف آتے دیکھا اور کہا: دیکھو، یہ خدا کا برہ ہے، جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔" (یوحنا 1:29)

اُس کے فضل میں جگہ لیں۔ اُس فضل میں جو آپ کے لیے یسوع کی صلیب پر موت کے باعث دستیاب ہوا۔
کسی بھی وقت! آج! ابھی!

اپنے آپ کو مزید دباؤ میں نہ ڈالیں!
یہ سب پہلے ہی ہو چکا ہے!
یسوع نے آپ کے گناہوں کا بوجھ خود پر لے لیا ہے۔
اب آپ یہ محبت قبول کریں اور اُس کے فضل میں اپنی جگہ لیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

نئی سوچ کے7 رہنما اصول

دوست، یہ وقت ہے کہ اپنی سوچ کو تازہ کریں! اگر آپ الجھن میں ہیں اور نئی سمت کی تلاش میں ہیں، تو آئیں، سات دنوں کے دوران سات ایسے بائبلی اصول سیکھیں جو آپ کی سوچ کو بدل کر آپ کو تازہ دم کر دیں گے ۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle