یسوع کے جی ا ٹھنے کی قدرتنمونہ

یسوع کا جی اٹھنا سب کچھ بدل دیتاہے۔
دوست، کیا آپ نے کبھی ایسا لمحہ دیکھا ہے جب سب کچھ کھویا ہوا محسوس ہوا ہو؟
شاید آپ نے ایک ایسے حالات کا سامنا کیا ہو جہاں آپ کی دعائیں بے جواب لگتی ہوں، آپ کی امید مدھم پڑ رہی ہو، یا آپ کی قوت ختم ہو گئی ہو۔ یہی احساس شاگردوں کو ہوا جب انہوں نے یسوع کو صلیب پر دیکھا۔ ان کا ربی ، ان کی امید اور ان کا مستقبل ان کی آنکھوں کے سامنے ختم ہوتا ہوا محسوس ہوا۔
مگر اگر کہانی یہیں ختم نہ ہوئی ہو تو؟
اگر سب سے بڑے نقصان کا لمحہ درحقیقت سب سے بڑی فتح کا آغاز ہو؟
📖 پاک کلام سے:
'اور اگر مسِیح نہیں جی اُٹھا تو تُمہارا اِیمان بے فائِدہ ہے تُم اب تک اپنے گُناہوں میں گرِفتار ہو۔ '
۱-کُرِنتھِیوں 15:17
غور و فکر:
جی اُٹھنا صرف تاریخ کا ایک واقعہ نہیں ہے—یہ ہمارے ایمان کی بنیاد اور خدا کی قدرت کا حتمی ثبوت ہے!
کیونکہ یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا:
آپ کے گناہ معاف ہو چکے ہیں – صلیب شکست نہیں تھی بلکہ فتح تھی! اس کا جی اُٹھنا ثابت کرتا ہے کہ اُس کی قربانی کافی تھی۔
آپ کا مستقبل محفوظ ہے – موت، خوف اور گناہ مغلوب ہو چکے ہیں۔ کوئی چیز تمہیں اُس کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی۔
آپ کے پاس زندہ اُمید ہے – چاہے تمہارا ماضی کچھ بھی ہو، خدا کی قیامت کی قدرت نئی زندگی بخش سکتی ہے۔
میرے دوست ، کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا حصہ ہے جہاں آپ خود کو نااُمید محسوس کرتے ہیں؟
شاید آپ شک، خوف یا مایوسی کا سامنا کر رہے ہوں۔عید قیامت ثابت کرتی ہے کہ آخری فیصلہ خدا کا ہے! کوئی بھی حالت اُس کی بحال کرنے والی قدرت سے باہر نہیں ہے۔ جس طرح اُس نے یسوع کو مردوں میں سے زندہ کیا، وہ آج آپ کی زندگی میں بھی نئی زندگی لا سکتا ہے۔
🙏 دعا:
اے خداوند یسوع، تیرے جی اُٹھنے کی قدرت کے لیے تیرا شکر ہو! میں ایمان رکھتا ہوں کہ تُو مردہ چیزوں کو زندہ کر سکتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں تجھ پر بھروسہ رکھوں، خواہ میں ابھی جواب نہ دیکھوں۔ میرے دل کو امید سے بھر دے اور مجھے یاد دلا کہ تیری قدرت ہر اُس چیز سے بڑی ہے جس کا میں سامنا کر رہا ہوں۔ آمین۔
میرے دوست،، یسوع زندہ ہے، اور اُس کی قدرت آپ میں کام کر رہی ہے!
آپ ایک معجزہ ہیں!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یہ منصوبہ آپ کو یسوع مسیح کے جی ا ٹھنے کی قدرت کو اپنی زندگی میں دریافت کرنے اور اس کا تجربہ کرنے میں مدد دے گا۔ ان پانچ دنوں میں، آپ سیکھیں گے کہ کس طرح قیامت ہمیں نئی زندگی، امید، فتح اور خدا کے قریب لے کر آتی ہے۔ ہر دن بائبل کی ایک آیت اور عملی رہنمائی آپ کو اس قدرت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں محسوس کرنے میں مدد دے گی۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill