یسوع کے جی ا ٹھنے کی قدرتنمونہ

یسوع کے  جی ا ٹھنے کی قدرت

5 دن 5 میں سے

آپ فاتح ہو!

میرے دوست ، کیا کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ ہار ماننے کا وقت آ گیا ہو؟

زندگی مشکلات سے بھری ہو سکتی ہے، اور کبھی کبھی ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مگر چونکہ یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا، آپ فاتح ہو!

📖 پاک کلام سے:

'جو غالِب آئے اُسے اِسی طرح سفید پَوشاک پہنائی جائے گی اور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگِز نہ کاٹُوں گا بلکہ اپنے باپ اور اُس کے فرِشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اِقرار کرُوں گا۔ '

مُکاشفہ 3:5

غور و فکر:

فاتح ہونا یہ نہیں ہے کہ کبھی بھی جدوجہد نہ ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو یسوع پر بھروسہ کرتے رہنا ہے، چاہے حالات کتنے بھی مشکل ہوں۔

آپ فاتح ہو – آپ کی طاقت یسوع سے آتی ہے۔

آپکانام آسمان پر لکھا ہے – کوئی بھی آپ کی نجات کو آپ سے نہیں چھین سکتا۔

یسوع آپ کا نام پکارے گا – وہ تمہیں اپنے ہونے پر فخر کرتا ہے!

🙏 دعا:

اے خداوند یسوع، تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے فاتح بنایا! جو کچھ بھی میں سامنا کرتا ہوں، میں تجھ پر بھروسہ کرنے کا انتخاب کرتا ہوں۔ میری مدد کر کہ میں ہر دن فتح کی زندگی گزاروں۔ آمین۔

میرے دوست، آپ مسیح میں فاتح ہو!

آپ ایک معجزہ ہو!

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یسوع کے  جی ا ٹھنے کی قدرت

یہ منصوبہ آپ کو یسوع مسیح کے جی ا ٹھنے کی قدرت کو اپنی زندگی میں دریافت کرنے اور اس کا تجربہ کرنے میں مدد دے گا۔ ان پانچ دنوں میں، آپ سیکھیں گے کہ کس طرح قیامت ہمیں نئی زندگی، امید، فتح اور خدا کے قریب لے کر آتی ہے۔ ہر دن بائبل کی ایک آیت اور عملی رہنمائی آپ کو اس قدرت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں محسوس کرنے میں مدد دے گی۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill