جَیسا کہ حضرت یَشعیاہ نبی نے اَپنے صحیفہ میں لِکھّا ہے:
”بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے،
’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو،
اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔
ہر وادی بھر دی جائے گی،
اَور ہر پہاڑ اَور ٹیلا نیچا کر دیا جائے گا۔
ٹیڑھے راستے سیدھے کر دئیے جایٔیں گے،
اَور ناہموار راہیں ہموار بنا دی جایٔیں گی۔
اَور تمام بنی نَوع اِنسان خُدا کی نَجات دیکھیں گے۔‘ “