1
یَشعیاہ 10:46-11
اُردو ہم عصر ترجُمہ
میں اِبتدا ہی سے اَنجام کی خبر دیتا ہُوں، اَور قدیم وقتوں ہی سے وہ باتیں بتاتا آیا ہُوں جو اَب تک وقوع میں نہیں آئیں۔ اَور کہتا ہُوں، ’میرا مقصد قائِم رہے گا، اَور مَیں اَپنی ساری مرضی پُوری کروں گا۔‘ میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔
موازنہ
تلاش یَشعیاہ 46:10-11
2
یَشعیاہ 4:46
تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔ مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛ مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔
تلاش یَشعیاہ 46:4
3
یَشعیاہ 9:46
اِبتدائی زمانہ کی باتیں یاد کرو جو قدیم ہی سے ہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور کویٔی دُوسرا نہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور مُجھ سا کویٔی نہیں۔
تلاش یَشعیاہ 46:9
4
یَشعیاہ 3:46
”اَے یعقوب کے گھرانے، اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو، جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا، اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو!
تلاش یَشعیاہ 46:3
YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos