میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛
میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔
میں تیری کمر کسوں گا،
حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا،
تاکہ سُورج کے طُلوع ہونے سے
اُس کے غروب ہونے کے مقام تک
لوگ جان لیں کہ میرے سِوا کویٔی نہیں۔
میں ہی یَاہوِہ ہُوں اَور دُوسرا کویٔی نہیں ہے۔