YouVersion Logo
تلاش

ناحُومؔ 2

2
نینوہؔ برباد ہوگا
1اَے نینوہؔ، ایک حملہ آور تُجھ پر چڑھ آیا ہے،
اَپنے قلعہ کو محفوظ رکھ،
راہ کی نگہبانی کر،
کمر کس لے،
اَور اَپنی ساری طاقت کو جمع کر۔
2یَاہوِہ یعقوب کی ساری شان و شوکت کو،
اِسرائیل کی شان کی مانند بحال کرےگا،
اگرچہ غارت کرنے والوں نے اُنہیں غارت کر دیا ہے
اَور اُن کے تاک کی شاخوں کو اُجاڑ دیا ہے۔
3تیّاری کے دِن اُس کے جنگی بہادروں کی ڈھالیں سُرخ ہیں؛
جنگی مَرد قِرمزی لباس پہنے ہیں۔
تیّاری کے دِن اُن کے رتھوں کی فولاد چمچماتی ہے؛
صنوبر کے نیزے لہرا رہے ہیں۔
4راستوں پر رتھ تیزی سے دَوڑ رہے ہیں،
وہ چَوک کے میدان میں اِدھر سے اُدھر دَوڑ رہے ہیں۔
وہ مشعلوں کی مانند دِکھائی دیتے ہیں؛
وہ بجلی کی مانند کوند رہے ہیں۔
5وہ اَپنے مُنتخب فَوجیوں کو بُلاتا ہے،
پر وہ اَپنے راستوں پر ٹھوکر کھاتے ہیں۔
اَور شہرپناہ سے ٹکراتے ہیں؛
حِفاظت کرنے والی آڑ اَپنی جگہ پر رکھ دی گئی ہے۔
6دریاؤں کے پھاٹک کھُل جاتے ہیں،
اَور محل ڈھیر ہوکر رہ جاتے ہیں۔
7یہ طے ہو چُکاہے کہ شہر والے،
جَلاوطنی میں لے جائے جایٔیں۔
اُن کی لونڈیاں قُمریوں کی طرح ماتم کریں،
اَور چھاتِیاں پیٹیں۔
8نینوہؔ ایک حوض کی مانند ہے،
اُس کا پانی نکالا جا رہاہے۔
لوگ چِلاّتے ہیں، ”ٹھہرو، ٹھہرو،“
پر کویٔی مُڑ کر نہیں دیکھتا۔
9چاندی لُوٹو!
سونا لُوٹو!
مال کی کویٔی اِنتہا نہیں،
خزانوں میں دولت کثرت سے ہے!
10وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے!
دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں،
جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔
11اَب شیر کی ماند کہاں ہے،
وہ جگہ جہاں وہ اَپنے بچّوں کو خُوراک کھِلاتے تھے،
شیر، شیرنی اَور اُن کے بچّے کہاں گیٔے،
جہاں وہ بے خوف پھرا کرتے تھے؟
12شیرببر اَپنے بچّوں کے لیٔے بہت شِکار مارتا تھا،
اَور اَپنی شیرنی کے لیٔے شِکار کا گلا گھونٹتا تھا،
اَور اَپنی ماندوں کو شِکار سے،
اَور غاروں کو پھاڑے ہوئے جانوروں سے بھر دیتا تھا۔
13قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”مَیں تیرا مُخالف ہُوں،
مَیں تمہارے رتھوں کو دُھواں بنا دُوں گا،
اَور تلوار تمہارے جَوان شیروں کو نگل جائے گی۔
میں زمین پر تمہارے لیٔے کویٔی شِکار نہیں چھوڑوں گا۔
تمہارے قاصِدوں کی آوازیں،
پھر کبھی سُنایٔی نہ دیں گی۔“

موجودہ انتخاب:

ناحُومؔ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in