ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ
سچائی سے واقف ہوں
[یسوع نے کہا]
اگر تم میرے کلام پر قائم رہو گے [میری تعلیم کو مضبوطی سے تھامے رہو گے اوراس کے مطابق زندگی گزارو گے] تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ اور سچائی سے واقف ہو گے اور سچائی تم کو آزاد کرے گی۔ (یُوحنّا ۸ : ۳۱ ۔ ۳۲)
میں نے اپنی کتاب ذہن کا میدانِ جنگ میں ایک خاتون میری کے خاوند جان کے بارے میں بھی تحریر کیا تھا جو ایک کمزورانسان تھا۔ وہ ایسا شخص تھا جسے بچپن میں اس کی ماں بہت گالی گلوچ کرتی اور اس کے ساتھی مذاق کا نشانہ بناتے تھے۔ جب اسے کوئی بات سمجھائی جاتی تھی تو اسے یہ سخت ناپسند تھا اوروہ میری کی سخت طبیعت کا سامنا نہیں کرسکتا تھا۔ جان اوراس کی بیوی دوںوں بندھن میں تھے۔ وہ اپنی بیوی پر الزام لگاتا تھا اور وہ سے موردِ الزام ٹھہراتی تھی ۔۔۔۔۔۔ اور یہاں ایک بار پھرہم ابلیس کے مکارارادوں کو دیکھتے ہیں۔
جان کو پورا یقین تھا کہ کسی کا سامنا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے؛ وہ شکست ہی کھائے گا۔ وہ سوچتا تھا کہ زندگی گزارنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ خاموشی سے جو کچھ ہورہاہے اس کو قبول کرلیا جائے۔
جان ابلیس کے ایک اورجھوٹ پر یقین کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اوروہ یہ کہ خُدا اُس سے سچّا پیار نہیں کرتا۔ خُدا ایسا کس طرح کرسکتا؟ وہ خود کو پیار کے قابل نہیں سمجھتا تھا۔ چونکہ وہ ایسا محسوس کرتا تھا اس کا مطلب یہ تھا کہ اس نے ابلیس کے جھوٹ پر یقین کر لیا تھا۔ ’’میں ایسا محسوس کرتا تھا کہ جیسے خُدا نے تمام دنیا سے کہا ہے کہ ، ’یسوع پر اِیمان لاوٗ اور تم نجات پاوٗ گے۔‘ میں اس وعدہ میں شامل تو ہوں لیکن کسی اضافی چیز کی طرح ۔۔۔۔۔۔ اور میں نے کبھی بھی یہ محسوس نہیں کیا کہ میں پیار کے قابل ہوں۔‘‘
یہ ابلیس کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: ’’تم کچھ بھی نہیں ہو۔ تم کسی کام کے نہیں ہو۔‘‘ اگر آپ کی سوچوں کا دشمن آپ کو اس بات پر قائل کرلے کہ آپ بہت بُرے یا بےکار ہیں تو اس نے آپ کے ذہن میں ایک قلعہ بنا لیا ہے۔
اگرچہ جان ایک مسیحی تھا، لیکن اُس کی سوچیں دشمن کی قید میں تھیں۔ جان کو یہ سیکھنا تھا کہ وہ خُدا کے نزدیک اہم ہے۔ بہت عرصہ تک وہ اس سچائی سے ناواقف تھا۔ اس کی ماں نے اسے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ بھلا، قابلِ قدر اور خُدا کا فرزند ہے۔ اس کے دوستوں نے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی تھی اور اس کی بیوی میری کے ساتھ شادی کے اوائل سالوں میں اس کی تنقید نے اسے مزید قائل کر دیا تھا کہ وہ ناامیدی کی حد تک ناکام ہے۔
جان کویہ جاننے کی ضرورت تھی کہ اُس سے پیار کیا گیا ہے اور وہ خُدا کی بادشاہی میں پولس، موسیٰ اور کسی بھی اورانسان کی مانند قابلِ قدر ہے۔ خُداوند یسوع اُس کی فکر کرتا ہے اور وہ اُس کے ساتھ ہے۔ جان کو جنگ میں فتح حاصل کرنےاور اپنے ذہن میں سے ابلیس کے تعمیر کئے ہوئے قلعوں کو ڈھانے کے لئے سچائی سے واقف ہونے کی ضرورت تھی۔ یسو ع نے کہا ، ’’ اگر تم ... [ میری تعلیم کو مضبوطی سے تھامے رہو گے اور اس کے مطابق زندگی بسر کرو گے]، تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ جب تم سچائی سے واقف ہوگے تو سچائی تم کو آزاد کرے گی‘‘ (یوحنا ۸ : ۳۱ ۔۳۱)۔ جان نے خُدا کے کلام کو پڑھنے، دُعا کرنےاورجو کچھ کلام میں اس نے اپنے لئے سیکھا اس پر غور کرنے سے سچائی کو جان لیا۔ اس نے یہ بھی سیکھا کہ جب وہ ہر روز خُدا کے کلام کے مطابق زندگی بسر کرتا ہے تو جیسا خداوند یسوع نے فرمایا وہ کلام اس کی زندگی میں پورا بھی ہوتا ہے۔ بعض اوقات تجربہ بہترین اُستاد ہوتا ہے۔ میں نے خُدا کے کلام اور زندگی کے تجربات سے سیکھا ہے کہ خُدا کا کلام قوت سے معمور ہے اور یہ ابلیس کے ان قلعوں کو جو اُس نے ہماری سوچوں میں بنائے ہوئے ہیں ڈھانے کی قدرت رکھتا ہے۔
آپ اس وقت تک آزاد نہیں ہو سکتے جب تک آپ یہ نہیں جان لیتے کہ آپ کے پاس لڑائی کے ہتھیار موجود ہیں اور یہ کہ آپ ان کو استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ ابلیس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیں گے اور اس کو جھوٹا کہیں گے آپ کی زندگی ڈرامائی طور پر تبدیل ہو جائے گی اور آپ کے لئے بھلائی پیداہوگی۔
آسمانی خُداوند خُدا، مجھے یاد دلا کہ میں تیری نظر میں اہم ہوں اورتو مجھ سے پیار کرتا ہے، اگرچہ میں خود کو پیار کے قابل نہیں سمجھتا/سمجھتی۔ میری مدد کر کہ میں جان لوں کہ میں کسی بھی دوسرے اِیماندار کی طرح اہم ہوں اور یہ کہ تو مجھ سے پیار کرتا ہے جیسے تو ان سے پیار کرتا ہے۔ میں خُداوند یسوع مسیح کے نام میں تیرا شُکر کرتا/کرتی ہوں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بولنے کے لئے بناتا ہے، سوچ کے تباہ کن سلسلہ کو روکنے، اپنی سوچ کو تبدیل کرنے میں کامیابی پانے، قوت حاصل کرنے
More
ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/