چرواہے کی دیکھ بھالنمونہ

چرواہا جو رہنمائی کرتا ہے
"خُداوند میرا چوپان ہے، مجھے کمی نہ ہوگی۔" – زبور 23:1
میرے عزیز دوست، کیا آپ نے کبھی خود کو کھویا ہوا محسوس کیا ہے، یہ جاننے سے قاصر کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے؟ میں اس احساس کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ میں اکثر ایسی صورتحال سے گزرتا ہوں جہاں مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی کی سمت کھو گئی ہے۔ جب میں اپنی پریشانی اپنی بیوی سے بانٹتا ہوں، تو وہ میری رہنمائی کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن میرے دل میں سکون محسوس نہیں ہوتا۔ پھر میں خُدا کی حضوری میں وقت گزارتا ہوں۔
اُسی لمحے مجھے یاد آیا کہ خُداوند، جو میرا چرواہا ہے، صرف میرا کام سرف مہیا کرنے والا نہیں بلکہ میراکامرہنما بھی ہے۔
خُدا ہمیں بغیر کسی مقصد کے بھٹکنے نہیں دیتا۔ وہ ہمیں قدم بہ قدم راہ دکھاتا ہے، چاہے راستہ غیر واضح ہی کیوں نہ لگے۔ اُس کی رہنمائی ہمیشہ کسی بلند آواز یا غیرمعمولی نشانیاں دینے کے ذریعے نہیں ہوتی، بلکہ یہ خاموش دُعاؤں اور گہری سوچ کے لمحات میں ہوتی ہے۔ میں نے سیکھا ہے کہ خُدا کی رہنمائی پر بھروسہ کرنا اس کا مطلب ہے کہ ایک وقت میں ایک قدم بڑھایا جائے، چاہے پوری تصویر ابھی نظر نہ آ رہی ہو۔
میرے پیارے دوست، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کسی فیصلے یا سمت کے بارے میں غیر یقینی محسوس کریں، تو نیک چرواہے سے دعا کریں کہ وہ آپ کی رہنمائی کرے۔ اُس پر بھروسہ کرنا سیکھیں، چاہے آپ ابھی راہ نہ دیکھ سکیں۔
دُعا:
اے خُداوند، تیرا شکر ہو کہ تُو میرا رہنما ہے۔ میری مدد کر کہ میں ہر قدم پر تجھ پر بھروسہ کروں، چاہے میں نہ جانتا ہوں کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جائے گا۔ مجھے اپنے راستے پر چلا اور اپنی آواز سننے میں میری مدد کر۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہے !!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ندگی اکثر پریشانیوں، غیر یقینی حالات، خوف اور ایسے بوجھ سے بھری ہوئی محسوس ہو سکتی ہے جو بہت بھاری لگتے ہیں۔ لیکن ان سب کے درمیان، ہمارے پاس ایک ایسا چرواہا ہے جو ہماری ضروریات کو پورا کرتا ہے، ہماری رہنمائی کرتا ہے، ہمیں محفوظ رکھتا ہے اور بے انتہا محبت سے ہماری دیکھ بھال کرتا ہے۔ "چرواہے کی دیکھ بھال" ایک پانچ دن پر مشتمل روحانی مطالعہ ہے، جو آپ کو سکھائے گا کہ خدا کی کفالت پر کیسے بھروسہ کیا جائے،
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=Miracle-working-power-haroon-gill