ہوشِیعؔ 10
10
1اِسرائیل ایک لہلہاتی ہُوئی انگور کی بیل تھا؛
جِس میں کثرت سے پھل لگے جوں جوں
اُس کا پھل بڑھتا گیا،
اُس نے زِیادہ مذبحے تعمیر کئے؛
جوں جوں اُس کی زمین سدھرتی گئی،
اُسی قدر وہ مُقدّس سُتون آراستہ کرتا گیا۔
2اُن کا دِل دغاباز ہے،
اَور اَب وہ اَپنے گُناہ کا بار اُٹھائیں۔
یَاہوِہ اُن کے مذبحوں کو تباہ کر دیں گے
اَور اُن کے مُقدّس سُتون بھی گرا دیں گے۔
3تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں
کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔
لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی،
تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“
4وہ باتیں بہت بناتے ہیں،
جھُوٹی قَسمیں کھا کھا کر
عہدوپیمان کرتے ہیں؛
اِس لیٔے اُن کے جُتے ہُوئے کھیت میں اُگی ہُوئی زہریلی بُوٹیوں کی مانند
اُن میں مُقدّمے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
5سامریہؔ کے باشِندے۔
بیت آوِنؔ#10:5 بیت آوِنؔ دُوسرا نام بیت ایل کے بگڑ جانے پر اِسے بدی کا گھر سے پُکارا کے بچھڑے کے بُت کے لیٔے خوفزدہ ہوں گے۔
اُن کے لوگ اُن کے لیٔے ماتم کریں گے،
اَور اُن کے بُت پرست کاہِنؔ بھی،
جو اُن کی شان و شوکت سے شادمان تھے،
کیونکہ اَب وہ اُن کے درمیان سے ہٹا کر جَلاوطن کیا گیا۔
6اُسے اشُور لے جایا جائے گا
اَور عظیم بادشاہ کی نذر کیا جائے گا۔
اِفرائیمؔ ندامت اُٹھائے گا؛
اَور اِسرائیل اَپنے غَیر قوموں کی مشورت سے شرمندہ ہوگا۔
7سامریہؔ اَور اُس کا بادشاہ
پانی کی سطح پر بہنے والی ٹہنی کی مانند بہہ جایٔیں گے۔
8اَور شرارت سے پُر اُونچے مقامات
جو اِسرائیل کے گُناہ ہیں تباہ کئے جایٔیں گے۔
اُن کے مذبحوں پر
کانٹے اَور خاردار جھاڑیاں چھا جایٔیں گی۔
تَب وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہمیں چھُپا لو!“
اَور ٹیلوں سے کہیں گے، کہ ہم پر گِر پڑو!
9اَے اِسرائیل تُو گِبعہؔ کے ایّام سے گُناہ کرتا آیا ہے،
اَور تُو ابھی تک وہیں ہے۔
کیا گِبعہؔ میں
جنگ بدکاروں تک نہیں جا پہُنچی؟
10جَب مَیں چاہُوں اُنہیں سزا دُوں گا؛
مُختلف قوموں کو اُن کے خِلاف جمع کیا جائے گا
تاکہ اُن کے دوہرے گُناہ کے سبب سے اُنہیں جکڑ لیں۔
11اِفرائیمؔ تربّیت یافتہ بچھیا ہے
جو اناج گاہنا پسند کرتی ہے؛
چنانچہ مَیں اُس کی خُوبصورت گردن پر
جُوا رکھ دُوں گا۔
اَور اِفرائیمؔ کو ہانکوں گا،
یہُوداہؔ کو ہل چلانا ہوگا،
اَور یعقوب ڈھیلے توڑے گا۔
12اَپنے لیٔے راستبازی بوؤ،
اَور شفقت کے پھل حاصل کرو،
اَپنی اُفتادہ زمین جو تو؛
کیونکہ اَب یَاہوِہ کے طالب ہونے کا موقع ہے،
تاکہ وہ آئیں
اَور تُم پر راستی برسائیں۔
13لیکن تُم نے شرارت بوئی،
اَور بدی کی فصل کاٹی،
تُم نے فریب کا پھل کھایا ہے۔
چونکہ تُم نے خُود اَپنی قُوّت پر
اَور اَپنے لاتعداد سپاہیوں پر اِعتماد کیا۔
14اِس لیٔے تیرے لوگوں کے خِلاف لڑائی کی للکار اُٹھے گی،
تاکہ تیرے سَب قلعے اَیسے مِسمار کئے جایٔیں گے۔
جَیسے شلمنؔ نے لڑائی کے وقت بیت اربیلؔ کو مِسمار کیا تھا،
اَور ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت زمین پر پٹکا گیا تھا۔
15چونکہ تیری خباثت اِس قدر زِیادہ ہے،
اِس لیٔے اَے بیت ایل تیرے ساتھ بھی اَیسا ہی سلُوک کیا جائے گا۔
جَب وہ دِن آئے گا،
تَب اِسرائیل کا بادشاہ فنا ہو جائے گا۔
موجودہ انتخاب:
ہوشِیعؔ 10: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.