YouVersion Logo
تلاش

میکاہؔ 3

3
سردار اَور نبیوں کو ڈانٹ
1تَب مَیں نے کہا، یعقوب کے سردارو، سُنو،
اِسرائیل کے گھرانے کے حاکمو، سُنو!
کیا تُمہیں عدالت سے واقف نہیں ہونا چاہئے؟
2تُم جو نیکی سے نفرت کرتے ہو اَور بدی سے مَحَبّت رکھتے ہو؛
اَور لوگوں کی کھال اُتار لیتے ہو
اَور اُن کی ہڈّیوں سے گوشت نوچتے ہو۔
3اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو،
اُن کی کھال اُتارتے ہو
اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛
اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح
ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔
4تَب وہ یَاہوِہ کو پُکاریں گے،
لیکن وہ نہ سُنے گا۔
اُن کے بُرے اعمال کے سبب سے
وہ اُن سے اَپنا مُنہ پھیر لے گا۔
5یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”اُن نبیوں کے لیٔے
جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں،
اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے،
تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛
لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے،
تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔
6اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے،
تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔
نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا،
اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔
7رَوشن ضمیر شرمندہ ہوں گے
اَور غیب بین بے عزّت ہوں گے۔
وہ اَپنا مُنہ چھُپا لیں گے
کیونکہ خُدا کی طرف سے کویٔی جَواب نہ ہوگا۔“
8لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے
بھر گیا ہُوں،
اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں،
تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی،
اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔
9اَے یعقوب کے گھرانے کے سردارو، سُنو،
اَور اِسرائیل کے گھرانے،
تُم جو اِنصاف کے خِلاف کرتے ہو
اَور راستی کو مروڑتے ہو، سُنو؛
10تُم جو صِیّونؔ کو خُونریزی سے،
اَور یروشلیمؔ کو شرارت سے تعمیر کرتے ہو۔
11اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں،
اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں،
اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔
پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں،
”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟
ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“
12اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے
کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا،
یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا،
ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا
ٹیلہ بَن جائے گا۔

موجودہ انتخاب:

میکاہؔ 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in