YouVersion Logo
تلاش

پہلا درجہ خُدا کو دیںنمونہ

پہلا درجہ خُدا کو دیں

1 دن 5 میں سے

"خُدا کامقام، میرا انعام!"

پہلا مُقام ۔ یہ   مقابلہ کرنے والے تمام افراد کی توجہ پر مرکوز ہے۔ چاہے ایک فرد یا ٹیم کا مقابلہ، بہترین سکور یا وقتاً   جیت، اور پہلا مقام ہمیشہ اُس شخص کے لئے  اول انعام لاتا ہے جس نےاِس کا امتیاز پایا ۔ایسا    ہمیشہ ایک اہم استثناء کے ساتھ ہے۔

ہماری نجات سے پہلے، ہم اپنی زندگی میں  خود کوپہلی جگہ دیتے ہیں- خود کے لئے  جینا، اپنی خود غرض خواہشات کو پورا کرنا ،   اپنے اپنے ایجنڈا کو فروغ دینا ۔لیکن جب ہم ایک مسیحی بن  جائیں ، پہلا مقام اَب ہماری اپنی  حیثیت کو برقرار رکھنا نہیں ہے؛  اب اِس کا تعلق خدا سےہے ۔

خدا کو اپنی زندگی میں پہلا مقام دینا ہماری نجات کے دن   شروع ہوا، لیکن زندگی کے ہر شعبے میں خُدا کورہنے کی اجازت دینا ایک جاری رہنے   والا عمل ہے۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو، ہم یہاں زمین پر مسیح میں ایک مکمل اور با   برکت زندگی گذارتے ہیں، اور ہمیشہ جنت میں خدا کے ساتھ ناقابلِ بیان برکتوں کی   ابدی زندگی کا مالک بنتے ہیں۔

"اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو   مُرجھانے والا سَہرا پانے کے لِئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اُس سَہرے کے لِئے کرتے ہیں   جو نہیں مُرجھاتا۔1 کرنتھیوں 9: 25 "

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

پہلا درجہ خُدا کو دیں

خُدا کو اول درجہ دینا محض ایک لمحے کا کام نہیں ہے۔یہ ہر   مسیحی کی زِندگی میں لمبا چلنے والا عمل   ہے۔چاہے آپ نئے ایماندار ہیں یا آپ مسیح   کے ساتھ لمبے عرصہ سے چلنے والےپیروکار ہیں آپکو فتح مند مسیحی زندگی کے لیے ایک   اعلیٰ انتہائی مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کے لیے یہ منصوبہ مِل جائے گا جو سمجھنے   اور لاگو کرنے کے لیے آسان ہے ۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ نے ایک کتاب "اس   دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لے لیا گیا ہے۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)