YouVersion Logo
تلاش

پہلا درجہ خُدا کو دیںنمونہ

پہلا درجہ خُدا کو دیں

3 دن 5 میں سے

"خدا آپ کے دل میں پہلا مقام چاہتا ہے"

آج کے معاشرے میں، بہت سے اپنی بڑی قدر اپنی دولت کی بنیاد پر رکھتے ہیں ، "   اہم بڑی جاب کی فہرست میں " وہ کتنا اُوپر ہیں ، اُن کا کاروبار کتنا   کامیاب ہے یا سادہ طور پر ایسے کہ لوگ اُنہیں کیسے جانتے ہیں۔

لیکن اگر ان چیزوں پر ہمارا اہم نقطہ نظر قائم ہوجائے تو،   ہم ان علاقوں میں بڑھتے وقت خود ہی اچھا محسوس کریں گے۔ جب ہمارا مال اور کامیابی   کم ہوجائے تو، ہماری خود کی قیمت بھی اسی کی  وجہ سے کم ہوگی کیونکہ ہماری بنیاد مضبوط نہیں   ہے۔ یسوع اِس کو ایسے بیان کرتا ہے:

"لیکِن جو سُن کر عمل میں نہیں لاتا وہ اُس آدمِی کی   مانِند ہے جِس نے زمِین پر گھر کو بے بُنیاد بنایا۔ جب سیلاب اُس پر زور سے آیا   تو وہ فی الفَور گِر پڑا اور وہ گھر بالکُل برباد ہُؤا۔لوقا 6: 49 

ہماری شناخت صرف اِسی بنیاد پر ہی مضبوط ہے جس کی بنیاد پر   ہم اُسےرکھتےہیں۔ ہماری شناخت  کی بنیاد یسوع   مسیح کی ٹھوس چٹان پرقائم کرنے سے، زندگی میں خواہشات کی تکمیل پر ہمارا فہم عارضی   چیزوں کی بدلتی حالت پر منحصر نہیں ہوگا۔

جب مسیح ہماری بنیاد ہے تو، ہماری استحکام اس طرح ہے۔

وہ اُس آدمِی کی مانِند ہے جِس نے گھر بناتے وقت زمِین   گہری کھود کر چٹان پر بنیاد ڈالی۔ اور جب طُوفان آیا اور سیلاب اُس گھر سے ٹکرایا   تو اُسے ہلا نہ سکا کیونکہ وہ مضبوط بنا ہُؤا تھا۔لوقا 6: 48 

زندگی میں اپنےبہت سے انتخابات کے متعلق ایک لمحہ کے لیے سوچیں   جیسے آپ نے اپنی اہمیت کی بنیاد پرلیاہوگا۔ ان میں مال، کیریئر، نظر، خاندان،   شہرت، طاقت یا جو کچھ آپ جانتے ہیں شامل ہوسکتے ہیں۔ کیا وہاں کچھ اور موجود ہیں    جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں؟ ہماری   شناخت قائم کرنے کے لئے تمام چیزوں میں سے، صرف یسوع مسیح ہمیں کامیاب مسیحی   زندگی کے بارے میں یقین دلاتاہے۔ 

لیکن اگر آپ دوسرے انتخابات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تو   کوئی بھی بُرا  انتخاب یا اِس میں موروثی   برائی نہیں ہے۔ دراصل، بہت سے پہلوؤںمیں، وہ ذمہ داری کے بہت اہم علاقے ہیں جو   خدا نے ہمیں ہماری زندگیوں میں دیئےہیں۔ لیکن متی کی کتاب میں، یسوع ہمیں توازن   تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

"اِس لِئے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر   نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پیئیں گے؟ اور نہ اپنے بدن کی کہ کیا پہنیں   گے؟ کیا جان خوراک سے اور بدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟ہوا کے پرِندوں کو دیکھو نہ   بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹھِیوں میں جمع کرتے ہیں تو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن   کو کھِلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زیادہ قدر نہیں رکھتے؟"متی 6: 25- 

26

جب ہم یہ سچائی اپنی زندگیوں میں حل کرتے ہیں، تو ہم پریشان   اور فکر سے پاک، امن اور خواہشات کی تکمیل پاتے ہیں۔ یہ توازن تب حاصل ہوتا ہے   جب ہم یسوع کو اپنی زندگی کے تمام علاقوں میں سب سے پہلے رکھتے ہیں۔

"بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُسکی راستبازی کی   تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔ "متی 6: 33 

ہم سب کے پاس خواب، اہداف اور خواہشات ہیں کیونکہ خدا نے   ہمیں ایسے ہی ڈیزائن کیا ۔ لیکن اپنی ترجیحات اور مقاصد کی جانچ پڑتال کرنے کے   لئے یسوع کو سب سے آگے رکھنا آپکی   رہنمائی  کرتا ہے کہ آپ اپنی خواہشات اور   چیزوں کو مرضی کے مطابق حاصل کر ،یا ترتیب دے سکیں ۔ جب وہ آپ کے خوابوں اور   خواہشات میں سب سے پہلے ہے، تو آپ کا مستقبل خوشی اور شادمانی سے بھر جائے گا!

جب خدا آپ کی توجہ کے لئے ایک غیریقینی مقصد لاتا ہے تو، اِس   تبدیلی پر سب سے اہم آپ کا ردعمل رضاکارانہ ہونا چاہئے. تبدیلی اُن ا وقات میں مشکل ہوسکتی ہے، لیکن خدا ہمیشہ   ہمارے لیے اپنے پاس  سب سے بہتر منصوبہ   رکھتا ، اور آپ کو روحانی طور پر بڑھنا چاہتاہے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

پہلا درجہ خُدا کو دیں

خُدا کو اول درجہ دینا محض ایک لمحے کا کام نہیں ہے۔یہ ہر   مسیحی کی زِندگی میں لمبا چلنے والا عمل   ہے۔چاہے آپ نئے ایماندار ہیں یا آپ مسیح   کے ساتھ لمبے عرصہ سے چلنے والےپیروکار ہیں آپکو فتح مند مسیحی زندگی کے لیے ایک   اعلیٰ انتہائی مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کے لیے یہ منصوبہ مِل جائے گا جو سمجھنے   اور لاگو کرنے کے لیے آسان ہے ۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ نے ایک کتاب "اس   دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لے لیا گیا ہے۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)