YouVersion Logo
تلاش

پہلا درجہ خُدا کو دیںنمونہ

پہلا درجہ خُدا کو دیں

2 دن 5 میں سے

"خدا نے آپ کو اپنےدل میں پہلا مقام دیاہے"

آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کوئی آپ کو  یہ بتائےکہ خدا آپ کو ایسے دیکھتا ہے جیسےآپ   نے کبھی گناہ نہ کیا ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ، صلیب پر یسوع کے معتبر کام کی وجہ سے، یہ   بالکل ایسے ہی ہے جیسے خدا آپ کو دیکھتا ہے۔مسیحیوں کے طور پر ، ہم معاف ،پاک   صاف اور آزاد کر دیے گئے ہیں!

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مقدس  ہیں:ایسا شخص  جو مسیح میں راستبازی کا ایک خاص موقف حاصل   کرتا ہے۔ آپ خدا کی آنکھوں میں کامل ،   مقدس اور بے الزام ہیں۔ وہ آپ کو اپنا بیٹا ،اپنا دوست اوربرکت کا وارث کہتاہے۔

لیکِن تُم ایک برگُزیدہ نسل ۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ ۔   مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبیاں   ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب روشنی میں بُلایا ہے۔1پطرس 2: 9

حقیقت میں اِس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہم کیسے اُسے دیکھتے   ہیں سے پہلے خدا ہمیں کس طرح دیکھتا ہے۔ خدا ہمیں فاصلہ سے نہیں دیکھ رہا  کہ ہمیں سزا دینے کے لئے صرف ایک غلطی   کاانتظار کر رہا ہے ۔ حقیقت سے آگے کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

غور کریں کہ یہ آیت کیا  کہتی ہے:

لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے   فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیِمان لاتے ہیں۔ وہ نہ خُون سے نہ جِسم   کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہوئے۔" یوحنا 1 :   12۔13 

خُدا ہم میں سے ہر ایک کو اپنے قیمتی بیٹے کی طرح دیکھتا   ہے۔وہ محبت سےبھرا باپ ہے جو اپنی   لامحدود شفقت سے ہم پراپنی ہمدردی   اور بھلائی ظاہر کرتا ہے۔ غزل و غزلات   کی کتاب میں کچھ حوالوں کو ہمارےلیے خُد ا کی ناقابلِ شدت محبت کو میاں بیوی کی شدید محبت سے   موازنہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔عبرانیوں 11: 6 بتاتی ہے  کہ خُدا اُن لوگوں کا اجر ہے جو اُسکی تلاش   کرتے ہیں۔

جس طرح ہم خود کو دیکھتے ہیں خدا  اپنے ہر بچے اِس سے بہت زیادہ مختلف طریقے سے دیکھتا ہے۔ اِس بات کو سمجھنا کہ خدا کس   طرح ہم میں سے ہر ایک کو دیکھتا ہے اِس کام سے ہوتاہے جسے نجات پانے کے بعد مسیح   ہماری زندگیوں میں شروع کرتا ہے ۔

"اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق   ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہوگئِیں۔" 2کرنتھیوں 5: 17 

"جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے   واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہوکر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔" 2   کرنتھیوں 5 : 21 

یہ نئی تخلیق خدا کا الہی کام ہے۔ ہماری روحانی حالت اور باطنی   شخص کی مکمل تبدیلی۔ اُس نے ہمارے ماضی، موجودہ اور مستقبل کے گناہ  سے پاک صاف کر کے ہمیں مکمل طور پر معاف کر دیا   ہے۔ ہم اس کے ساتھ درست تعلقات میں ہیں۔

"جیسے پورب پچھم سے دور ہے ویسے ہی اُسے نے ہماری   ساری خطائیں ہم سے دور کر دیں۔" زبور 103: 12 

ہم خدا کے لوگ ہیں جو بغیر کسی گناہ کے داغ کے اُسے پیش   کئے  گئے ہیں۔ واقعی جیسے اُسکی راستبازی   ہے اُس کام کے ذریعے جو یسوع نے صلیب پر   کیا۔بےشک  خدا نے ہمیں اپنے دل میں پہلا مقام دیا ہے !

 

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

پہلا درجہ خُدا کو دیں

خُدا کو اول درجہ دینا محض ایک لمحے کا کام نہیں ہے۔یہ ہر   مسیحی کی زِندگی میں لمبا چلنے والا عمل   ہے۔چاہے آپ نئے ایماندار ہیں یا آپ مسیح   کے ساتھ لمبے عرصہ سے چلنے والےپیروکار ہیں آپکو فتح مند مسیحی زندگی کے لیے ایک   اعلیٰ انتہائی مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کے لیے یہ منصوبہ مِل جائے گا جو سمجھنے   اور لاگو کرنے کے لیے آسان ہے ۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ نے ایک کتاب "اس   دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لے لیا گیا ہے۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)