ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ
محتاط رہیں کہ آپ کیا سوچتے ہیں
بلکہ خُداوند کی شریعت میں اُس کی خوشنودی ہے اور اُسی کی شریعت (قوانین، ہدایات، خدا کی تعلیمات) پر دِن رات اُس کا دھیان (غور کرتا اور سیکھتا ہے) رہتا ہے۔ وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا [رکھوالی کی جاتی ہے] ہے۔ جو ا پنے وقت پر پھلتا ہے اور جس کا پتا بھی نہیں مرجھاتا۔ سو جو کچھ وہ کرے بارور ہوگا[جو بڑھ جاتا ہے]۔ (زبور ۱ : ۲۔۳)
میں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لیا ہے تاکہ میں تیرے خلاف گناہ نہ کروں...میں تیرے قوانین پر غور کروں گا۔اور تیری راہوں کا لحاظ رکھوں گا[وہ راہیں جو تیری شریعت کے مطابق ہیں]۔ (زبور ۱۱۹ : ۱۱، ۱۵)
جب کمپیوٹرنیا تھا تویہ کہا جاتا تھا کہ ’’کچرا اندر کچرا باہر۔‘‘ یہ اس بات کو سمجھانے کا طریقہ تھا کہ کمپیوٹر صرف اُس معلومات پر کام کرتا ہے جواس مشین کے اندر ڈالی جاتی ہے۔ اگرہمیں کسی اورطرح کا نتیجہ چاہیے تو ہمیں دوسری طرح کی معلومات اس کے اندر ڈالنی پڑے گی۔
کمپیوٹرز کے بارے میں بہت سے لوگوں کو سمجھنے میں دقت نہیں ہوئی لیکن جب ان کے دماغ کی بات ہوتی ہے تو وہ اس کو سمجھنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ یا شاید وہ سمجھنا نہیں چاہتے۔ بہت سے کام ان کی توجہ مانگتے اوران کے دھیان کے متقاضی ہیں۔ یہ صرف بدی کی باتیں نہ تھیں۔ پولس رسول نے کہا کہ اگرچہ اس کے لئے سب چیزیں روا تو ہیں تو بھی سب چیزیں فائدہ مند نہیں ہیں ( دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۶ : ۱۲)۔
اگر آپ ذہنی جنگ کو جیتنا اور اپنے دشمن کو شکست دینا چاہتے ہیں تو جہاں آپ دھیان دیتے ہیں اورجن باتوں پر آپ کی توجہ ہے وہ بہت اہم ہیں۔ جتنا آپ خُدا کے کلام پر غورکریں گے اتنا ہی آپ مضبوط بنتے جائیں گے اور اتنا ہی زیادہ آپ فتوحات حاصل کرتے جائیں گے۔
بہت سے مسیحی یہ نہیں جانتے بائبل پڑھنے اور اُس پر غور کرنے میں فرق ہے۔ وہ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ خُدا کے کلام کو پڑھنا اس کے گہری بھیدوں کو اپنے اندر جذب کرنے کے مترادف ہے۔ بہت دفعہ لوگ بائبل کا ایک باب پڑھنا شروع کرتے ہیں اوراس کی آخری آیت پر پہنچ کر وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے۔ وہ لوگ جو خُدا کے کلام پر دھیان دیتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو سوچتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ اور سنجیدگی سے سوچتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ وہ اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں لیکن وہ یہ کہہ رہے ہیں، ’’اَے خدا مجھ سے بول۔ مجھے سیکھا۔ جب میں تیرے کلام پر دھیان کروں تو اس کی گہرائی مجھ پر ظاہر کر۔‘‘پچلھے صفحہ پرمیں نے زبور ۱ کا ذکر کیا۔ اس زبورکے آغاز میں ایسے شخص کے تعلق سے بیان کیا گیا ہے جو بابرکت ہے اور پھر اس شخص کے درست عمل کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔ زبور نویس لکھتا ہے کہ جو غور کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور دن رات ایسا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ پھل داردرخت کی مانند ہیں ...اور جو کچھ وہ کرتے ہیں وہ بارآور ہوتا ہے۔
زبور نویس نے یہ بالکل واضح کردیا کہ خدا کے کلام کے بارے میں دھیان کرنا اور سوچنا نتائج کا سبب ہوتا ہے۔ جب آپ خُدا کی ذات اور اُس کے کلام پرغور کرتے ہیں آپ ترقی کریں گے۔ یہ نہایت سادہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں جس چیز پر آپ غور کریں گے آپ ویسے ہی بن جائیں گے۔ اگر آپ خُدا کی مّحبّت اور اس کی قدرت کے بارے میں پڑھیں گے اور اپنے خیالات اس پر مزکور کریں گے تو یہی آپ کی زندگی میں کام کرے گا۔
پولس رسول نے فلپیوں ۴ : ۸ میں بڑی خوبصورتی سے بیان کیا کہ : ’’ غرض اَے بھائیو!جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی بایتں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دلکش ہیں غرض جو نیکی او تعریف کی باتیں ان پر غور کیا کرو [اپنی سوچ کو ان پر مرکوز کرلو]۔‘‘۔
یہ افسوس کی بات ہے لیکن بہت سے مسیحی خُدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کی زیادہ کوشش نہیں کرتے۔ وہ دوسروں سے تعلیم حاصل کرنے اور ان کو منادی کرتے ہوئے سننے جاتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کلام کی کی ریکارڈنگ سنتے ہوں اور کبھی کبھی بائبل بھی پڑھتے ہوں لیکن وہ خُدا کے کلام کو اپنی زندگی کا بڑا حصّہ بنانے کے لئے وقف نہیں کرتے۔
اپنی سوچ کے بارے میں محتاط رہیں۔ جتنا آپ اچھی باتوں کے بارے میں سوچیں گے اتنا ہی آپ کی زندگی اچھّی ہو گی۔ جتنا زیادہ آپ خُداوند یسوع کے بارے میں سوچیں گے اور ان اصولوں کے بارے میں جو اس نے سیکھائے اتنا ہی زیادہ آپ خُداوند یسوع کی مانند ہوں گے اور اتنا ہی آپ مضبوط بنیں گے۔ جب آپ ترقی کریں گے آپ اپنے ذہن کی جنگ جیت جائیں گے۔
خُداوند خُدا،میری مدد کرکہ میں ان باتوں کے بارے میں سوچوں جن کی تو قدر کرتا ہے۔ میری زندگی میں اپنی اور اپنے کلام کی بھوک کو بڑھا تاکہ میں ہر بات میں ترقی کروں۔ میں یہ سب کچھ خُداوند یسوع کے نام میں مانگتا /مانگتی ہوں۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بولنے کے لئے بناتا ہے، سوچ کے تباہ کن سلسلہ کو روکنے، اپنی سوچ کو تبدیل کرنے میں کامیابی پانے، قوت حاصل کرنے
More
ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/