ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ
شک کے بارے میں مشکوک
مُحبّت صابر ہے اور مہربان۔ مُحبّت حسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شیخی نہیں مارتی اور پھولتی نہیں۔ نازیبا(بدتمیزی کے ساتھ) کام نہیں کرتی۔ اپنی (خُدا کی وہ مُحبّت جو ہمارے اندر ہے) بہتری نہیں چاہتی۔ جھنجھلاتی نہیں۔ بدگمانی نہیں کرتی۔ بدکاری سے خوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خوش ہوتی ہے۔ سب کچھ سہہ لیتی ہے سب کچھ یقین کرتی ہے سب باتوں کی اُمید کرتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔ مُحبّت کو زوال نہیں [مدھم نہیں ہوتی یا ختم نہیں ہوتی یا اختتام پذیر نہیں ہوتی]۔ (۱ کرنتھیوں ۱۳ : ۴ ۔ ۸)
ہم میں سے اکثر لوگ مُحبّت کے بارے میں ان الفاظ سے واقف ہیں، لیکن میں دیانتداری سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے لئے ان کے مطابق زندگی بسر کرنا آسان نہیں ہے ۔ بچپن میں مجھے اس قسم کی محبت کا تجربہ نہیں ہوا ۔۔۔۔۔۔ دراصل مجھے یہ سیکھایا گیا کہ ہر شخص کے بارے میں مشکوک رہوں۔ مجھے بتایا گیا کہ دوسرے لوگوں کے محرکات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
جب میں بڑی ہوئی، میری ملاقات ایسے لوگوں سے ہوئی جن کے عمل نے میرے ذہن میں اس یقین کو پختہ کر دیا کہ میرا شک صیح تھا۔ یہاں تک کہ نوجوان مسیحی ہوتے ہوئے کلیسیا میں موجود کچھ لوگوں کے محرکات کی وجہ سے مجھے نااُمیدی کا تجربہ کرنا پڑا ۔ اگرچہ سمجھداری کی بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کے محرکات کے بارے میں محتاط رہیں لیکن ہمیں اپنی شکی طبیعت کو یہ اجازت نہیں د ینی کہ وہ سب لوگوں کے بارے میں ہمارے احساسات کو آلودہ کرے۔
بہت زیادہ شک کی عادت آپ کے ذہن کو زہر آلودہ کرسکتی ہے اور آپ کی محبت کرنے کی اور لوگوں کو قبول کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے۔ مندرجہ ذیل مثال پر غور کریں۔
فرض کریں کہ عبادت کے بعد آپ کی ایک دوست آپ کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے، ’’کیا تم جانتی ہو کہ ڈورس تمہارے بارے میں کیا کہہ رہی تھی؟‘‘ پھر یہ دوست یہ تفصیل سے وہ تمام باتیں بھی بتاتی ہے جو ڈورس نے کہی تھیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایک حقیقی دوست کبھی بھی ایسی معلومات نہیں دے گی۔ اوردوسری بات یہ کہ آپ کا شکی دماغ اس معلومات جو کسی اور نے دی ہے جلد قبول کر لے گا۔
جب آپ کا ذہن کسی کے لئے زہر آلودہ ہوجائے گا تو یہ شک بڑھتا جائے گا۔ اسی لمحہ ابلیس آپ کے ذہن میں ایک قلعہ بنا لے گا۔ ہر دفعہ جب ڈورس آپ سے کوئی بات کرے گی آپ خودبخود شک کا شکار ہوجائیں گے اور یہ سوچیں گے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ کیا وہ آپ کے ساتھ وفادار ہے یا اس کو کوئی مقصد ہے۔
ابلیس اس طریقہ سے کام کرتا ہے۔ اگر وہ آپ کے دِل میں دوسروں کے بارے میں شک ڈالنے میں کامیاب ہوجائےگا تو زیادہ دیر نہیں ہوگی کہ آپ ان کی کہی ہوئی کسی بھی بات کا یقین نہیں کریں گے۔ اور اگر آپ اس طرح کئی بار دکھ اٹھا چکیں گے تو ابلیس آپ کی سوچ کواس حد تک زہرآلوکردے گا کہ آپ ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگیں گے کہ نہ جانےاور کتنے لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے آپ کی برائی کررہے ہیں۔
اس مثال کو جاری رکھیں گے۔ فرض کریں کہ ایک دن چرچ میں ڈروس آپ سے آگے کچھ آگے بیٹھی ہے، وہ تالیاں بجارہی ہے اور خُداوند کی پرستش کررہی ہے۔ آپ کے دِل میں فوراً یہ خیال آگے گا کہ یہ کتنی ریا کار ہے۔
پاک رُوح آپ راھنمائی کرتے ہوئے آپ کی حالت آپ پر ظاہر کرے گا کہ آپ خود پرستش کرتے ہوئے ڈورس کےلئے اپنے دل میں بغض رکھے ہوئے ہیں۔ کیا خُداوند یسوع نے یہ نہیں کہا قربانی گزراننے سے پہلے دوسروں کے ساتھ صلح کرلو؟ (دیکھیں متی ۵ : ۲۴)۔
فرض کریں خُداوند یسوع کےان الفاظ سے متاثر ہوکر کہ آپ قدم آگے بڑھاتے ہوئےآپ ڈورس سے اپنے ان احساسات کی معافی مانگتی ہیں جو آپ نے اپنے دل میں رکھے ہوئے ہیں... اور اسے یہ تمام باتیں سن کرشدید دھچکا لگتا ہے اور وہ حیرانی سے آپ کو تکتی ہے۔ پھر آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے کیونکہ آپ کی دوست نے ڈورس کے بارے میں جو باتیں آپ سے کہیں آپ نے ان کا غلط مطلب اخذ کیا اورابلیس کو اجازت دی کہ وہ آپ کو ایک اعلیٰ خُدا پرست عورت کے خلاف بھڑکا دے۔
یہ ایک اچھّی مثال ہے کہ کس طرح شک تعلقات کو معذور کردیتا ہے اور ہماری خوشی کو تباہ کردیتا ہے اور ہمیں بھٹکا دیتا ہے۔ اس لئے ۱ کرنتھیوں ۱۳ باب کی مانند محبت کو اپنانا بہت اہم ہے۔
مجھے اس شک کی پرانی بیماری پر فتح پانے میں کچھ وقت لگ گیا لیکن میں نے آخر کار یہ سیکھ لیا کہ جب ہم خدا کی مانند محبت کرتے ہیں تو ہمارے اندر دوسروں کے لئے کوئی شک نہیں رہتا۔
خُداوند میں تیرا/تیری شُکر گزار ہوں کہ تو نے مجھے دوسروں سے اپنی مانند محبت کرنا سیکھایا اورمجھے اپنی شکی طبیعت پرفتح پانے کی توفیق بخشی۔ اَے خُداوند میرے ساتھ تحمل سے پیش آنے اور میرے سامنے ایک عظیم نمونہ پیش کرنے کے لئے تیرا شکر ہو۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بولنے کے لئے بناتا ہے، سوچ کے تباہ کن سلسلہ کو روکنے، اپنی سوچ کو تبدیل کرنے میں کامیابی پانے، قوت حاصل کرنے
More
ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/