YouVersion Logo
تلاش

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہنمونہ

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

11 دن 14 میں سے

بے اعتقادی کو شکست دینا

تم ہوشیار اور بیدار رہو[غالب، سنجیدہ سوچ]۔ تمہارا مخالف ابلیس گرجنے والے [ سخت بھوکا] شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے۔ تم اِیمان میں مضبوط [اس کے حملوں کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ جڑ پکڑے، مضبوطی سے قائم، مضبوط، غیر متززل اور پُرعزم] ہو کر اور یہ جان کر اُس کا مقابلہ کرو کہ تمہارے بھائی (مسیحیوں کا پورا بدن) جو دنیا میں ہیں ایسے ہی (اسی طرح) دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔ (۱ پطرس ۵ : ۸ ۔ ۹)

بعض اوقات ہم نہ چاہتے ہوئے روحانی جنگ کے حوالہ سے غلط تاثر پیش کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن ابلیس ہے اور یہ کہ جیتنے کے لئے ہمیں ہر روز جنگ کرنی ہے ، لیکن یہی سب کچھ نہیں ہے۔ اگر مسیحی زندگی صرف جنگ کا نام ہے تو زندگی میں ہر دن ہر گھنٹہ جنگ کرنا بہت ہی حوصلہ شکنی کی بات ہوگی۔

مجھے ایسا محسوس ہوگا کہ میں کبھی بھی آرام نہیں کر سکتی کیونکہ جب بھی میں ایسا کروں گی تو ابلیس پھر سے حملہ آور ہوجائے گا۔ میں ایسا تصور پیش نہیں کرنا چاہتی۔ مسیح زندگی خوشی اور اطمینان کا نام ہے۔ خُدا ہمیں بڑی معموری کا احساس بخشتا ہے اور ہم مطمئین ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنی طرزِ زندگی سے اس کی تعظیم کرتے ہیں۔

پطرس نے مسیحیوں کو ان کے دشمن کے بارے میں لکھا ۔۔۔۔۔ ان کو انتباہ اور نصیحت کی کہ وہ جاگتے رہیں، یہ وہ بات ہے جس پر ہم اکثر زور دیتے ہیں۔ بہر حال ان الفاظ کو تحریر کرنے سے پہلے اس نے کہا، ’’اور اپنی ساری فکر اُسی پر ڈال دو کیونکہ اس کو تمہاری فکر ہے‘‘ (آیت ۷)۔ جب ہم اس آیت کو پڑھتے ہیں یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں خُدا کی اُس مُحبّت کویاد رکھنا چاہیے جو وہ ہم سے رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔ خُدا فکر کرتا ہے۔ چونکہ خُدا فکر کرتا ہے ہم اُس پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ وہ ہمارا خیال رکھے گا۔

یہ سچائی ہماری بنیاد کا حصّہ ہونی چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم اِیمان نہیں رکھتے؛ دراصل ابلیس اس قسم کے جھوٹ ہمیں تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ :’’ اگر خُدا واقعی تمہاری فکر کرتا تو کیا وہ تمہیں ایسی آزمائش میں سے گزرنے دیتا؟‘‘ ’’اگر خُدا تم سے سچّی مُحبّت کرتا تو کیا وہ تمہارے ساتھ ایسا سلوک کرتا؟‘‘

یہ سوالات جو ابلیس ہمارے سامنے رکھتا ہے جھوٹ سے پُر ہیں۔ اگر وہ آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کردے کہ آپ سے پیارنہیں کیا جاتا یا خُدا دِل سے آپ کی بھلائی نہیں چاہتا، تووہ بے اعتقادی کا ایک چھوٹا سا بیج بونے میں کامیاب ہو جائے گا۔ خُدا چاہتا ہے کہ آپ ابرہام اور بائبل میں موجود دوسرے اِیمانداوں کی طرح مضبوط اور وفادار رہیں۔

ہزاروں لوگوں میں خدمت کرنے کے سبب سے میں نے ایک بات سیکھی ہے کہ شدید اور بُرے مسائل وہ نہیں ہیں جو ہمیں خُدا سے دور لے جاتے ہیں۔ جی نہیں، بلکہ ان حالات میں ہمارا رویہ ہے جس سے فرق پڑتا ہے۔ ابرہام کے بارے میں ایک بار پھر سوچیں۔ جب خُدا نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ اُسے ایک بیٹا بخشے گا وہ ایک بوڑھا شخص تھا۔ وہ کہہ سکتا تھا کہ ،’’ ایسا کس طرح ممکن ہوسکتا ہے؟ میں بوڑھا ہوں اورمیری اولاد پیدا کرنے اور باپ بننے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔‘‘ اس کے بجائے اس نے کہا، ’’یہ تو بہت ہی شاندار بات ہے! میں اِیمان رکھتا ہوں۔‘‘

جب مشکلات، آزمائشیں اورمصیبیتں آپ کے راستے میں آتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور یہ ہمیشہ آئیں گی ۔۔۔۔۔۔ آپ کے پاس ایک چناوٰ ہے۔ آپ پطرس کے الفاظ پر غور کرسکتے ہیں اورخُدا کو اپنی فکریں، پریشانیاں اور اندیشے سونپ سکتے ہیں۔ چاہے رات کتنی ہی اندھیری کیوں نہ ہو یا حالات کتنے ہی بُرے کیوں نہ ہوں آپ کو خود کو یہ یاد دلانا چاہیے کہ خُدا نہ صرف ان حالات میں آپ کے ساتھ موجود ہے بلکہ وہ آپ سے مُحبّت رکھتا اور آپ کے لئے مہیا کرے گا۔

آپ کا کام یہ ہے کہ آپ ان حالات میں بیدار رہیں۔ اچھے حالات میں آپ خُدا کی مُحبّت اور برکات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور خُدا آپ سے یہ چاہتا ہے۔ لیکن اندھیرے لمحات میں آپ کو خود کو یہ بات یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ ابلیس آپ کا شکار کرنا چاہتا ہے اور آپ کو شکست دینا چاہتا ہے۔

ایک اور بات۔ بعض اوقات آپ سوچیں گے کہ کیوں آپ پر اتنی آزمائشیں اور مصیبتیں آتی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ ابلیس نے آپ کے لئے خُدا کے عظیم منصوبہ کے باعث آپ کو تنہا کردیا ہو؟ جتنا آپ وفادار ہوں گے اتنا ہی آپ کو اس کا اور اس کی بے اعتقادی کے جھوٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 پیارے آسمانی باپ، دشمن اکثر مجھے بے اعتقادی سے بھرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ میں تیری اُس بڑی مُحبّت کا انکار کردوں جو میرے لئے ہے۔ لیکن ابرہام کی طرح میں تیرے وعدوں پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ اس یقین دہانی پر مجھے اطمینان ہے کہ تو ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور اس کے لئے تیرا شکر ہو۔ آمین۔

دِن 10دِن 12

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ذہن کا میدانِ جنگ مسیحی کتابچہ

یہ کتابچہ آپ کو اُمید کے کلام سے لیس کردے گا تاکہ آپ غصّہ، اُلجھن، الزام، خوف، شک ... اور اس کے علاوہ بےشمار باتوں پر فتح پاسکیں۔ یہ پیغامات دشمن کے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے میں جو وہ آپ کو الجھانے اور آپ سےجھوٹ بولنے کے لئے بناتا ہے، سوچ کے تباہ کن سلسلہ کو روکنے، اپنی سوچ کو تبدیل کرنے میں کامیابی پانے، قوت حاصل کرنے

More

ہم یہ منصوبہ مہیا کرنے پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/