ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ
ہمیشہ مل جاتا ہے
...اور راست باز تیرے حضور میں رہیں گے (تیرے چہرہ کے سامنے)۔ (زبور ۱۴۰ : ۱۳)
پاک روح ہمارے اندر بستا ہے یہ حقیقت اِس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ بات کرنے اورضرورت کے وقت ہماری مدد کے لئے تیار ہے۔ جب ہم روحانی طور پر بڑھتے ہیں ہمیں آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا لیکن خُدا نے ہمیں پاک روح دیا ہے تاکہ وہ اُس کا مقابلہ کرے اور غلط فیصلےکرنے کی بجائے درست فیصلے کرے۔
توبھی کوئی انسان کامل نہیں ہے اور ہم سے غلطیاں ہوں گی۔ لیکن خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے خُدا ہمیشہ ہمیں معاف کرتا ہے۔ اُس کی معافی ہمیں زورآور بناتی اور ہمیں توفیق بخشتی ہے کہ ہم خُدا کے ساتھ آگے بڑھتے جائیں ۔ یہ ہمارے دِلوں میں اطمینان بخشتی ہے، ہمیں آزاد کرتی ہے اور ہماری مدد کرتی ہے کہ ہم خُدا کی آواز واضح طور پر سُن سکیں۔
ہر غلطی کے باعث شکست خوردہ اور سزاوار محسوس کرنے سے ہم کمزور ہوجاتے ہیں۔ اپنی قوت خود کو بُرا محسوس کرنے میں صرف کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس کو یہ یقین دلانے میں استعمال کریں کہ ہمارے دل خدا کی آواز سُننے کے لئے تیار ہیں اوروہ ہماری راھنمائی کرتا ہے تاکہ ہمارا اس کے ساتھ تعلق زیادہ مضبوط اور گہرا ہوجائے ۔ اس کی معافی اورحضوری پاک روح کے وسیلہ سے ہمارےلئے موجود ہیں۔ آج جب آپ خدا کو ڈھونڈیں تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اس کی محبت اور رحم کو حاصل کریں۔ اس کے بازوکھلے ہوئے ہیں اور وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے تیار ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: یاد رکھیں کہ پاک روح ہمیشہ آپ کےلئے موجود ہے ۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔
More
ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu