YouVersion Logo
تلاش

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

13 دن 14 میں سے

اُمید رکھیں

اَے میری جان خُدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اُسی سے مجھے اُمید ہے۔  (زبور ۶۲ : ۵)

خُدا کی قوت اُس وقت جاری ہوتی ہے جب ہم اِیمان سے اُس پر بھروسہ اور یقین کرتے ہوئے دُعا کرتے ہیں ، کیونکہ اِیمان اس کو پسند ہے۔ اُمید اِیمان کی خوبی ہے جس میں ایک خاص قسم کی قوت موجود ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اُمید کی قوت۔ اِیمان روحانی عالم میں رسائی حاصل کرتا ہے اوراُمید کرتا ہے کہ خُدا کی مافوق الفطرت قوت ظاہرہوگی اوروہ کام ہوگا جو زمین پر کوئی اور شخص نہیں کرسکتا۔ دوسری طرف شک اِس خوف میں مبتلا رہتا ہے کہ کوئی بھلائی پیدا نہیں ہوگی؛ یہ خُدا کو پسند نہیں ہے اور خُدا اُس پراپنی برکت جاری نہیں کر سکتا۔ اگر ہم شک، مایوسی اور خُدا پراعتماد میں زندگی بسر نہیں کرتےتو ہم کمزور ہو جاتے ہیں۔

کوئی ایسا وقت یاد کریں جب آپ کوکچھ خاص یقین نہیں تھا کہ خُدا آپ کی مدد کے لئے آئے گا۔ اگر ایسا تھا تو کیا آپ کی دُعائیں پُرجوش تھیں؟ اَب ایسا وقت یاد کریں جب آپ کا دِل خُدا پر پورے طورپر اُمید لگائے ہوئے تھا اورآپ اس پر حقیقی ایمان رکھتے تھے کہ وہ آپ کی مدد کے لئے آئے گا۔ کیا اُس وقت آپ دُعا میں خاص زور محسوس نہیں کررہے تھے ، کیا ایسا ہی تھا؟ یہ ہے دُعا میں اُمید کی طاقت۔ اگر حالات آپ کی اُمید کے مطابق نہ بھی ہوں تو بھی خُدا پر بھروسہ کریں کیونکہ اُس کے عظیم کاموں کے لئے اُس سے اُمید رکھنا بہت بہترین بات ہے۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی زندگی میں خُدا کےعظیم کاموں کی توقع کریں اور دلیری سے دُعا کریں۔

دِن 12دِن 14

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu