YouVersion Logo
تلاش

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

12 دن 14 میں سے

خُدا اپنے دوستوں سے بات کرتا ہے

خُداوند نے کہا کہ جو کچھ میں کرنے کو ہوں کیا اُسے ابرہام [میرادوست اور خادم] سے پوشیدہ رکھوں؟   (پیدایش ۱۸ : ۱۷)

بائبل مقّدس میں ابرہام کے لئے سب سے زیادہ ’’خدا کا دوست‘‘ کا خطاب استعمال کیا گیا ہے۔ جہاں بائبل میں داوٰد کو جو ’’خُدا کے دِل کےموافق ایک شخص‘‘ کہا گیا ہے اور یوحنا کو ’’خداوند یسوع کا پیارا شاگرد‘‘ کہا گیا ہے، ابرہام کو یہ خاص شرف بخشا گیا ہے کہ اُسے صحائف میں ایک سے زائد جگہوں پرخُدا کا دوست کہا گیا ہے۔

جب خُدا نے سدوم اور عمورہ کی بدی کے باعث ان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا اس نے ابرہام کو اپنے اس منصوبہ کے بارے میں بتایا۔

دوستی میں لوگ ایک دوسرے کو اپنے اِرادوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ کیونکہ خُدا ابرہام کو اپنا دوست سمجھتا ہے اس لئے جو کچھ وہ کرنے والا تھا اُس نے اُسے بتایا ۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ آپ اپنے کسی دوست کواپنے ارادہ کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ جب ابرہام نے سُنا کہ خُدا سدوم اورعمورہ کے خلاف تباہی کا اِرادہ رکھتا ہےتو ابرہام نے نزدیک جا کر کہا ’’کیا تو نیک کو بَد کے ساتھ ہلاک کرے گا؟‘‘ (پیدایش ۱۸ : ۲۳)۔ جیسا خُدا نے ابرہام کو اپنے ارادہ میں دوست کی حیثیت سے شامل کیا اسی طرح ابرہام خُدا کے نزدیک گیا اوراُس کے ساتھ بے دھڑک ہو کردلیری سے اُس کے منصوبہ کے بارے میں بات کی ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ دوست تھے۔ اُن کا ایک ایسا تعلق تھا جس میں وہ آزادی سے گفتگو کرسکتے تھے؛ اوربے دھڑک ہوکر بات چیت کرسکتے تھے۔ ابرہام خُدا سے جس قسم کی قربت سےلطف اندوز ہوتا تھا وہ اُس وقت آتی ہے جب ہم اُس کی مُحبّت میں محفوظ ہوتے ہیں۔

خدا آپ کا بھی دوست بننا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ آپ سے باتیں کرنا اور آپ کی سُننا چاہتا ہے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ آج ہی بالکل نئے انداز سے اس حقیقت کو قبول کرنا شروع کردیں کہ آپ خُدا کے دوست ہیں اور یہ کہ آپ اس حیثیت میں اس کے پاس جاسکتے ہیں۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کے ساتھ ایسا تعلق قائم کریں جس میں آپ اُس کے ساتھ آزادی سے گفتگو کرسکیں اور جو وہ آپ سے کہتا ہے اُسےآسانی سے سُن سکیں۔ 

دِن 11دِن 13

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu